Skip to main content

مَا كَذَبَ الْفُؤَادُ مَا رَاٰى

Not
مَا
نہیں
lied
كَذَبَ
جھوٹ بولا
the heart
ٱلْفُؤَادُ
دل نے
what
مَا
جو
it saw
رَأَىٰٓ
اس نے دیکھا

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

نظر نے جو کچھ دیکھا، دل نے اُس میں جھوٹ نہ ملایا

English Sahih:

The heart did not lie [about] what it saw.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

نظر نے جو کچھ دیکھا، دل نے اُس میں جھوٹ نہ ملایا

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

دل نے جھوٹ نہ کہا جو دیکھا

احمد علی Ahmed Ali

جھوٹ نہیں کہا تھا جو دیکھا تھا

أحسن البيان Ahsanul Bayan

دل نے جھوٹ نہیں کہا (پیغمبر نے) دیکھا (١)

١١۔١ یعنی نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے جبرائیل علیہ السلام کو اصل شکل میں دیکھا کہ ان کے چھ سو پر ہیں۔ ایک پر مشرق و مغرب کے درمیان فاصلے جتنا تھا، اس کو آپ کے دل نے جھٹلایا نہیں، بلکہ اللہ کی اس عظیم قدرت کو تسلیم کیا۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

جو کچھ انہوں نے دیکھا ان کے دل نے اس کو جھوٹ نہ مانا

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

دل نے جھوٹ نہیں کہا جسے (پیغمبر نے) دیکھا

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

(رسول(ص) کے) دل نے جھوٹ نہیں کہا (جھٹلایا نہیں) جو کچھ (مصطفٰی(ص) کی) آنکھ نے دیکھا۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

دل نے اس بات کو جھٹلایا نہیں جس کو آنکھوں نے دیکھا

طاہر القادری Tahir ul Qadri

(اُن کے) دل نے اُس کے خلاف نہیں جانا جو (اُن کی) آنکھوں نے دیکھا،