Skip to main content

وَاِنْ يَّرَوْا اٰيَةً يُّعْرِضُوْا وَيَقُوْلُوْا سِحْرٌ مُّسْتَمِرٌّ

And if
وَإِن
اور اگر
they see
يَرَوْا۟
وہ دیکھ لیں
a Sign
ءَايَةً
کوئی بھی نشانی
they turn away
يُعْرِضُوا۟
منہ موڑ جاتے ہیں
and say
وَيَقُولُوا۟
اور کہتے ہیں
"Magic
سِحْرٌ
جادو ہے
continuing"
مُّسْتَمِرٌّ
گزرنے والا۔ جاری رہنے والا۔ مسلسل

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

مگر اِن لوگوں کا حال یہ ہے کہ خواہ کوئی نشانی دیکھ لیں منہ موڑ جاتے ہیں اور کہتے ہیں یہ تو چلتا ہوا جادو ہے

English Sahih:

And if they see a sign [i.e., miracle], they turn away and say, "Passing magic."

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

مگر اِن لوگوں کا حال یہ ہے کہ خواہ کوئی نشانی دیکھ لیں منہ موڑ جاتے ہیں اور کہتے ہیں یہ تو چلتا ہوا جادو ہے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور اگر دیکھیں کوئی نشانی تو منہ پھیرتے اور کہتے ہیں یہ تو جادو ہے چلا آتا،

احمد علی Ahmed Ali

اور اگر وہ کوئی معجزہ دیکھ لیں تو اس سے منہ موڑ لیں اور کہیں یہ تو ہمیشہ سے چلا آتا جادو ہے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

یہ اگر کوئی معجزہ دیکھتے ہیں تو منہ پھیر لیتے ہیں اور کہہ دیتے ہیں یہ پہلے سے چلا آتا ہوا جادو ہے (١)

٢۔١ یعنی قریش نے، ایمان لانے کی بجائے، اسے جادو قرار دے کر اپنے اعراض کی روش جاری رکھی۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور اگر (کافر) کوئی نشانی دیکھتے ہیں تو منہ پھیر لیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ ایک ہمیشہ کا جادو ہے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

یہ اگر کوئی معجزه دیکھتے ہیں تو منھ پھیر لیتے ہیں اور کہہ دیتے ہیں کہ یہ پہلے سے چلا آتا ہوا جادو ہے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اور اگر وہ کوئی نشانی (معجزہ) دیکھتے ہیں تو منہ پھیر لیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ تو مستقل جادو ہے (جو پہلے سے چلا آرہا ہے)۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اور یہ کوئی بھی نشانی دیکھتے ہیں تو منہ پھیر لیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ ایک مسلسل جادو ہے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور اگر وہ (کفّار) کوئی نشانی (یعنی معجزہ) دیکھتے ہیں تو مُنہ پھیر لیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ (یہ تو) ہمیشہ سے چلا آنے والا طاقتور جادو ہے،