جو لوگوں کو (اس طرح) اکھاڑ پھینکتی تھی گویا وہ اکھڑے ہوئے کھجور کے درختوں کے تنے ہیں،
English Sahih:
Extracting the people as if they were trunks of palm trees uprooted.
1 Abul A'ala Maududi
جیسے وہ جڑ سے اکھڑے ہوئے کھجور کے تنے ہوں
2 Ahmed Raza Khan
لوگوں کو یوں دے مارتی تھی کہ گویا اکھڑی ہوئی کھجوروں کے ڈنڈ (سوکھے تنے) ہیں
3 Ahmed Ali
جو لوگوں کو ایسا پھینک رہی تھی کہ گویا وہ کھجور کے جڑ سے اکھڑے ہوئے پیڑ ہیں
4 Ahsanul Bayan
جو لوگوں کو اٹھا اٹھا کر دے پٹختی تھی، گویا کہ وہ جڑ سے کٹے ہوئے کھجور کے تنے ہیں۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
وہ لوگوں کو (اس طرح) اکھیڑے ڈالتی تھی گویا اکھڑی ہوئی کھجوروں کے تنے ہیں
6 Muhammad Junagarhi
جو لوگوں کو اٹھا اٹھا کر دے پٹختی تھی، گویا کہ وه جڑ سے کٹے ہوئے کھجور کے تنے ہیں
7 Muhammad Hussain Najafi
وہ (آندھی) اس طرح آدمیوں کو اکھاڑ پھینکتی تھی کہ گویا وہ جڑ سے اکھڑے ہوئے کھجور کے تنے ہیں۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
جو لوگوں کو جگہ سے یوں اُٹھالیتی تھی جیسے اکھڑے ہوئے کھجور کے تنے ہوں
9 Tafsir Jalalayn
وہ لوگوں کو (اس طرح) اکھیڑے ڈالتی تھی گویا اکھڑی ہوئی کھجوروں کے تنے ہیں کانھم اعجاز نخل خاویۃ یہ درازی قد کے ساتھ انکے بےبسی اور لاچاری کا بھی اظہار ہے کہ عذاب الٰہی کے سامنے وہ کچھ نہ کرسکے درآنحالیکہ انہیں اپنی قوت و طاقت پر بڑا گھمنڈ تھا۔
10 Tafsir as-Saadi
﴿ تَنزِعُ النَّاسَ ﴾ وہ اپنی شدت کی وجہ سے لوگوں کو بیخ کنی کررہی تھی انہیں آسمان کی طرف اٹھا کر زمین پر دے مارتی تھی اور یوں انہیں ہلاک کرڈالتی تھی اور ان کی یہ حالت ہوگئی تھی ﴿ کَاَنَّہُمْ اَعْجَازُ نَخْلٍ مُّنْقَعِرٍ﴾ ’’گویا کہ وہ جڑ سے اکھڑے ہوئے کھجور کے تنے ہیں۔‘‘ یعنی ان کی ہلاکت کے بعد ان کی لاشیں ایسے دکھائی دے رہی تھیں جیسے گری ہوئی کھجور کے تنے جنہیں سخت ہوا نے جڑ سے اکھاڑ دیا ہو اور وہ زمین پر گری پڑی ہوں جب مخلوق اللہ کے حکم کی نافرمانی کرتی ہے تو وہ اس کے ہاں کتنی حقیر ہوجاتی ہے۔
11 Mufti Taqi Usmani
jo logon ko iss tarah ukhaar phenk deti thi jaisay woh khujoor kay ukhray huye darkht kay taney hon .