Skip to main content

اِنَّاۤ اَرْسَلْنَا عَلَيْهِمْ صَيْحَةً وَّاحِدَةً فَكَانُوْا كَهَشِيْمِ الْمُحْتَظِرِ

Indeed We
إِنَّآ
بیشک ہم نے
[We] sent
أَرْسَلْنَا
بھیجا ہم نے
upon them
عَلَيْهِمْ
ان پر
thunderous blast
صَيْحَةً
ایک دھماکہ
single
وَٰحِدَةً
بس ایک ہی
and they became
فَكَانُوا۟
تو تھے وہ
like dry twig fragments
كَهَشِيمِ
مانند گھاس کے
(used by) a fence builder
ٱلْمُحْتَظِرِ
باڑے والے کی

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

ہم نے اُن پر بس ایک ہی دھماکا چھوڑا اور وہ باڑے والے کی روندی ہوئی باڑھ کی طرح بھس ہو کر رہ گئے

English Sahih:

Indeed, We sent upon them one shriek [i.e., blast from the sky], and they became like the dry twig fragments of an [animal] pen.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

ہم نے اُن پر بس ایک ہی دھماکا چھوڑا اور وہ باڑے والے کی روندی ہوئی باڑھ کی طرح بھس ہو کر رہ گئے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

بیشک ہم نے ان پر ایک چنگھاڑ بھیجی جبھی وہ ہوگئے جیسے گھیرا بنانے والے کی بچی ہوئی گھاس سوکھی روندی ہوئی

احمد علی Ahmed Ali

بے شک ہم نے ان پر ایک زور کی چیخ کا عذاب بھیجا پھر وہ ایسے ہو گئے جیسا کانٹو ں کی باڑ کا چورا

أحسن البيان Ahsanul Bayan

ہم نے ان پر ایک چیخ بھیجی پس ایسے ہوگئے جیسے باڑ بنانے والے کی روندی ہوئی گھاس (١)

٣١۔١ باڑ جو خشک جھاڑیوں اور لکڑیوں سے جانوروں کی حفاظت کے لئے بنائی جاتی ہے، خشک لکڑیاں اور جھاڑیاں مسلسل روندے جانے کی وجہ سے چورا چورا ہو جاتی ہیں وہ بھی اس باڑ کی ماند ہمارے عذاب سے چورا ہوگئے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

ہم نے ان پر (عذاب کے لئے) ایک چیخ بھیجی تو وہ ایسے ہوگئے جیسے باڑ والے کی سوکھی اور ٹوٹی ہوئی باڑ

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

ہم نے ان پر ایک چیﺦ بھیجی پس ایسے ہو گئے جیسے باڑ بنانے والے کی روندی ہوئی گھاس

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

ہم نے ان پر ایک ہی چنگھاڑ بھیجی تو وہ باڑھ لگانے والے کی روندی ہوئی باڑہ کی طرح ہو کر رہ گئے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

ہم نے ان کے اوپر ایک چنگھاڑ کو بھیج دیا تو یہ سب کے سب باڑے کے بھوسے کی طرح ہوگئے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

بیشک ہم نے اُن پر ایک نہایت خوفناک آواز بھیجی سو وہ باڑ لگانے والے کے بچے ہوئے اور روندے گئے بھوسے کی طرح ہوگئے،