Skip to main content

وَلَقَدْ جَاۤءَ اٰلَ فِرْعَوْنَ النُّذُرُۚ

And certainly
وَلَقَدْ
اور البتہ تحقیق
came
جَآءَ
آئے
(to the) people
ءَالَ
آل
(of) Firaun
فِرْعَوْنَ
فرعون کے پاس
warnings
ٱلنُّذُرُ
ڈراوے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اور آل فرعون کے پاس بھی تنبیہات آئی تھیں

English Sahih:

And there certainly came to the people of Pharaoh warning.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اور آل فرعون کے پاس بھی تنبیہات آئی تھیں

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور بیشک فرعون والوں کے پاس رسول آئے

احمد علی Ahmed Ali

اور البتہ فرعون کے خاندان کے پاس بھی ڈرانے والے آئے تھے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

اور فرعونیوں کے پاس بھی ڈرانے والے آئے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور قوم فرعون کے پاس بھی ڈر سنانے والے آئے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

اور فرعونیوں کے پاس بھی ڈرانے والے آئے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اور فرعون والوں کے پاس بھی ڈرانے والے آئے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اور فرعون والوں تک بھی پیغمبر علیھ السّلام آئے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور بیشک قومِ فرعون کے پاس (بھی) ڈر سنانے والے آئے،

تفسير ابن كثير Ibn Kathir

سچائی کے دلائل سے اعراض کرنے والی اقوام
فرعون اور اس کی قوم کا قصہ بیان ہو رہا ہے کہ ان کے پاس اللہ کے رسول حضرت موسیٰ اور حضرت ہارون (علیہما السلام) بشارت اور ڈراوے لے کر آتے ہیں بڑے بڑے معجزے اور زبردست نشانیاں اللہ کی طرف سے انہیں دی جاتی ہیں جو ان کی نبوت کی حقانیت پر پوری پوری دلیل ہوتی ہیں۔ لیکن یہ فرعونی ان سب کو جھٹلاتے ہیں جس کی بدبختی میں ان پر عذاب الہٰی نازل ہوتے ہیں اور انہیں بالکل ہی سوکھے تنکوں کی طرح اڑا دیا جاتا ہے۔ پھر فرماتا ہے اے مشرکین قریش اب بتلاؤ تم ان سے کچھ بہتر ہو ؟ کیا تم یہ سمجھتے ہو کہ تمہارے لئے اللہ نے اپنی کتابوں میں چھوٹ دے رکھی ہے ؟ کہ ان کے کفر پر تو انہیں عذاب کیا جائے لیکن تم کفر کئے جاؤ اور تمہیں کوئی سزا نہ جائے ؟ پھر فرماتا ہے کیا ان کا یہ خیال ہے کہ ہم ایک جماعت کی جماعت ہیں آپ میں ایک دوسرے کی مدد کرتے رہیں گے اور ہمیں کوئی برائی ہماری کثرت اور جماعت کی جماعت کو ٹکڑے ٹکڑے کردیا جائے گا انہیں ہزیمت دی جائے گی اور یہ پیٹھ دکھا کر بھاگتے پھریں گے۔ صحیح بخاری شریف میں ہے کہ بدر والے دن اپنی قیام گاہ میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی دعا فرما رہے تھے اے اللہ تجھے تیرا عہد و پیمان یاد دلاتا ہوں اے اللہ اگر تیری چاہت یہی ہے کہ آج کے دن کے بعد سے تیری عبادت و وحدانیت کے ساتھ زمین پر کی ہی نہ جائے بس اتنا ہی کہا تھا کہ حضرت ابوبکر صدیق نے آپ کا ہاتھ پکڑ لیا اور کہا یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بس کیجئے آپ نے بہت فریاد کرلی۔ اب آپ اپنے خیمے سے باہر آئے اور زبان پر دونوں آیتیں آیت ( سَيُهْزَمُ الْجَمْعُ وَيُوَلُّوْنَ الدُّبُرَ 45؀) 54 ۔ القمر ;45) ، جاری تھیں، حضرت عمر فرماتے ہیں اس آیت کے اترنے کے وقت میں سوچ رہا تھا کہ اس سے مراد کونسی جماعت ہوگی ؟ جب بدر والے دن میں نے حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا کہ زرہ پہنے ہوئے اپنے کیمپ سے باہر تشریف لائے اور یہ آیت پڑھ رہے تھے، اس دن میری سمجھ میں اس کی تفسیر آگئی۔ بخاری میں ہے حضرت عائشہ فرماتی ہیں میری چھوٹی سی عمر تھی۔ اپنی ہمجولیوں میں کھیلتی پھرتی تھی اس وقت یہ آیت ( بَلِ السَّاعَةُ مَوْعِدُهُمْ وَالسَّاعَةُ اَدْهٰى وَاَمَرُّ 46؀) 54 ۔ القمر ;46) ، اتری ہے۔ یہ روایت بخاری میں فضائل القرآن کے موقعہ پر مطول مروی ہے مسلم میں یہ حدیث نہیں۔