اور جو کچھ (بھی) انہوں نے کیا اعمال ناموں میں (درج) ہے،
English Sahih:
And everything they did is in written records.
1 Abul A'ala Maududi
جو کچھ اِنہوں نے کیا ہے وہ سب دفتروں میں درج ہے
2 Ahmed Raza Khan
اور انہوں نے جو کچھ کیا سب کتابوں میں ہے
3 Ahmed Ali
اور پھر جو کچھ بھی انہوں نے کیا ہے وہ اعمال ناموں میں موجود ہے
4 Ahsanul Bayan
جو کچھ انہوں نے (اعمال) کئے ہیں سب نامہ اعمال میں لکھے ہوئے ہیں (١)۔
٥٢۔١ یا دوسرے معنی میں، لوح محفوظ میں درج ہیں۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
اور جو کچھ انہوں نے کیا، (ان کے) اعمال ناموں میں (مندرج) ہے
6 Muhammad Junagarhi
جوکچھ انہوں نے (اعمال) کیے ہیں سب نامہٴ اعمال میں لکھے ہوئے ہیں
7 Muhammad Hussain Najafi
اور جو کچھ ان لوگوں نے کیا تھا وہ سب نامۂ اعمال میں درج ہے۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اور ان لوگوں نے جو کچھ بھی کیا ہے سب نامہ اعمال میں محفوظ ہے
9 Tafsir Jalalayn
اور جو کچھ انہوں نے کیا (انکے) اعمال ناموں میں (مندرج) ہے وکل شیء فعلوہ فی الزبر (الآیۃ) یعنی یہ لوگ اس غلط فہمی میں بھی نہ رہیں کہ ان کے کئے ہوئے کالے کرتوت غائب اور مفقود ہوگئے ہیں، نہیں، ہر شخص، ہر گوہ اور ہر قوم کا پورا پورا ریکارڈ محفوظ ہے اور اپنے وقت پر وہ سامنے آجائے گا۔
10 Tafsir as-Saadi
﴿وَکُلُّ شَیْءٍ فَعَلُوْہُ فِی الزُّبُرِ﴾ یعنی وہ جو بھی کوئی نیکی اور بدی کا فعل سرانجام دیتے ہیں وہ ان کے صحیفہ تقدیر میں لکھا ہوا ہوتا ہے۔
11 Mufti Taqi Usmani
aur jo jo kaam unhon ney kiye hain , woh sabb aemal naamon mein darj hain ,