The sun and the moon [move] by precise calculation,
1 Abul A'ala Maududi
سورج اور چاند ایک حساب کے پابند ہیں
2 Ahmed Raza Khan
سورج اور چاند حساب سے ہیں
3 Ahmed Ali
سورج اور چاند ایک حساب سے چل رہے ہیں
4 Ahsanul Bayan
آفتاب اور مہتاب (مقررہ) حساب سے ہیں (١)
٥۔١ یعنی اللہ کے ٹھہرائے ہوئے حساب سے اپنی اپنی منزلوں پر رواں دواں رہتے ہیں، ان سے تجاوز نہیں کرتے۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
سورج اور چاند ایک حساب مقرر سے چل رہے ہیں
6 Muhammad Junagarhi
آفتاب اور ماہتاب (مقرره) حساب سے ہیں
7 Muhammad Hussain Najafi
سورج اور چاند ایک (خاص) حساب کے پابند ہیں۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
آفتاب و ماہتاب سب اسی کے مقرر کردہ حساب کے ساتھ چل رہے ہیں
9 Tafsir Jalalayn
سورج اور چاند ایک حساب مقرر سے چل رہے ہیں الشمس والقمر بحسبان انسان کے لئے جو نعمتیں حق تعالیٰ نے زمین و آسمان میں پیدا فرمائی ہیں اس آیت میں علویات میں سے شمس و قمر کا ذکر خصوصیت سیشاید اس لئے کیا ہے کہ عالم دنیا کا سارا نظام ان دونوں سیاروں کی حرکت اور ان کی شعاعوں سے وابستہ ہے۔
10 Tafsir as-Saadi
﴿اَلشَّمْسُ وَالْقَمَرُ بِحُسْـبَانٍ﴾ ’’سورج اور چاند ایک حساب سے چلتے ہیں۔‘‘ یعنی اللہ تعالیٰ نے سورج اور چاند کو پیدا کیا، ان کو مسخر کیا جو بندوں پر رحمت اور ان کے ساتھ عنایت کے طور پر ایک متعین حساب اور مقرر انداز سے چل رہے ہیں نیز اس لیے کہ اللہ ان کے ذریعے سے بندوں کے مصالح کا انتظام کرتا ہے تاکہ بندے ماہ وسال کی گنتی اور حساب کی معرفت حاصل کرلیں۔
11 Mufti Taqi Usmani
sooraj aur chaand aik hisab mein jakray huye hain ,