آپ کے رب کا نام بڑی برکت والا ہے، جو صاحبِ عظمت و جلال اور صاحبِ اِنعام و اِکرام ہے،
English Sahih:
Blessed is the name of your Lord, Owner of Majesty and Honor.
1 Abul A'ala Maududi
بڑی برکت والا ہے تیرے رب جلیل و کریم کا نام
2 Ahmed Raza Khan
بڑی برکت والا ہے تمہارے رب کا نام جو عظمت اور بزرگی والا،
3 Ahmed Ali
آپ کے رب کا نام با برکت ہے جو بڑی شان اور عظمت والا ہے
4 Ahsanul Bayan
تیرے پروردگار کا نام بابرکت ہے (١) جو عزت و جلال والا ہے۔
٧٨۔١ تَبَارَکَ، برکت سے ہے جس کے معنی دوام و ثبات کے ہیں۔ مطلب یہ ہے اس کا نام ہمیشہ رہنے والا ہے، یا اس کے پاس ہمیشہ خیر کے خزانے ہیں۔ بعض نے اس کے معنی بلندی اور علوشان کے کئے ہیں اور جب اس کا نام اتنا بابرکت یعنی خیر اور بلندی کا حامل ہے تو اس کی ذات کتنی برکت اور عظمت و رفعت والی ہوگی۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
(اے محمدﷺ) تمہارا پروردگار جو صاحب جلال وعظمت ہے اس کا نام بڑا بابرکت ہے
6 Muhammad Junagarhi
تیرے پروردگار کا نام بابرکت ہے جو عزت وجلال واﻻ ہے
7 Muhammad Hussain Najafi
بابرکت ہے تمہارے پروردگار کانام جو بڑی عظمت اور کرا مت والا ہے۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
بڑا بابرکت ہے آپ کے پروردگار کا نام جو صاحب جلال بھی ہے اور صاحبِ اکرام بھی ہے
9 Tafsir Jalalayn
(اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تمہارا پروردگار جو صاحب جلال و عظمت ہے اس کا نام بڑا بابرکت ہے
10 Tafsir as-Saadi
یعنی اس کی بھلائی بہت بڑی اور بہت زیادہ ہے وہ بہت بڑے جلال،کامل بزرگی اور اپنے اولیا ءکے لیے اکرام وتکریم کا مالک ہے۔
11 Mufti Taqi Usmani
bara ba-barkat naam hai tumharay perwerdigar ka jo azmat wala bhi hai , karam wala bhi !