لَّا يُصَدَّعُوْنَ عَنْهَا وَلَا يُنْزِفُوْنَۙ
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
جسے پی کر نہ اُن کا سر چکرائے گا نہ ان کی عقل میں فتور آئے گا
English Sahih:
No headache will they have therefrom, nor will they be intoxicated –
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
جسے پی کر نہ اُن کا سر چکرائے گا نہ ان کی عقل میں فتور آئے گا
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
کہ اس سے نہ انہیں درد سر ہو اور نہ ہوش میں فرق آئے
احمد علی Ahmed Ali
نہ اس سے ان کو دردِ سر ہوگا اور نہ اس سے عقل میں فتور آئے گا
أحسن البيان Ahsanul Bayan
جس سے نہ سر میں درد ہو نہ عقل میں فطور آئے (١)
١٩۔١ آخرت کی شراب میں سرور اور لذت تو یقینا ہوگی لیکن یہ خرابیاں مثلاً مدہوشی عقل میں فتور نہیں ہوگا
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
اس سے نہ تو سر میں درد ہوگا اور نہ ان کی عقلیں زائل ہوں گی
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
جس سے نہ سر میں درد ہو نہ عقل میں فتور آئے
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
جس سے نہ دردِ سر ہوگا اور نہ عقل میں فتور آئے گا۔
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
جس سے نہ درد سر پیدا ہوگا اور نہ ہوش و حواس گم ہوں گے
طاہر القادری Tahir ul Qadri
انہیں نہ تو اُس (کے پینے) سے دردِ سر کی شکایت ہوگی اور نہ ہی عقل میں فتور (اور بدمستی) آئے گی،