ہم ہی نے تمہارے درمیان موت کو مقرّر فرمایا ہے اور ہم (اِس کے بعد پھر زندہ کرنے سے بھی) عاجز نہیں ہیں،
English Sahih:
We have decreed death among you, and We are not to be outdone
1 Abul A'ala Maududi
ہم نے تمہارے درمیان موت کو تقسیم کیا ہے، اور ہم اِس سے عاجز نہیں ہیں
2 Ahmed Raza Khan
ہم نے تم میں مرنا ٹھہرایا اور ہم اس سے ہارے نہیں،
3 Ahmed Ali
ہم نے ہی تمہارے درمیان موت مقرر کر دی ہے اور ہم عاجز نہیں ہیں
4 Ahsanul Bayan
ہم ہی نے تم میں موت کو معین کر دیا (١) اور ہم اس سے ہارے ہوئے نہیں ہیں (٢)۔
٦٠۔١ یعنی ہر شخص کی موت کا وقت مقرر کر دیا ہے، جس سے کوئی تجاوز نہیں کر سکتا، چنانچہ کوئی بچپن میں، کوئی جوانی میں اور کوئی بڑھاپے میں فوت ہوتا ہے ٦٠۔٢ یا مغلوب اور عاجز نہیں ہیں، بلکہ قادر ہیں۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
ہم نے تم میں مرنا ٹھہرا دیا ہے اور ہم اس (بات) سے عاجز نہیں
6 Muhammad Junagarhi
ہم ہی نے تم میں موت کو متعین کر دیا ہے اور ہم اس سے ہارے ہوئے نہیں ہیں
7 Muhammad Hussain Najafi
ہم نے ہی تمہارے درمیان موت (کا نظام) مقرر کیا ہے اور ہم اس سے عاجز نہیں ہیں۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
ہم نے تمہارے درمیان موت کو مقدر کردیا ہے اور ہم اس بات سے عاجز نہیں ہیں
9 Tafsir Jalalayn
ہم نے تم میں مرنا ٹھہرا دیا ہے اور ہم اس بات سے عاجز نہیں ہیں نحن قدرنا بینکم الموت وما نحن بمسبوقین یعنی جس طرح ہم انسانی زندگی کے خلاق اور مالک ہیں اس میں ہمارا نہ کوئی شریک ہے اور نہ مددگار، اسی طرح ہم ہر متنفس کی موت کے بھی تنہا مالک ہیں اور ہر شخص کی موت کا وقت مقرر کردیا ہے جس سے کوئی تجاوز نہیں کرسکتا چناچہ کوئی رحم مادر میں تو کوئی بچپن میں تو کوئی جوانی میں تو کوئی بڑھاپے میں فوت ہوتا ہے۔
10 Tafsir as-Saadi
...
11 Mufti Taqi Usmani
hum ney hi tumharay darmiyan moat kay faislay ker rakhay hain , aur koi nahi hai jo hamen iss baat say aajiz ker-sakay