Skip to main content

نَحْنُ قَدَّرْنَا بَيْنَكُمُ الْمَوْتَ وَمَا نَحْنُ بِمَسْبُوْقِيْنَۙ

We
نَحْنُ
ہم نے
[We] have decreed
قَدَّرْنَا
تقسیم کی ہم نے
among you
بَيْنَكُمُ
تمہارے درمیان
the death
ٱلْمَوْتَ
موت
and not
وَمَا
اور نہیں
We
نَحْنُ
ہم
(are) outrun
بِمَسْبُوقِينَ
ہارنے والے۔ مغلوب ہونے والے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

ہم نے تمہارے درمیان موت کو تقسیم کیا ہے، اور ہم اِس سے عاجز نہیں ہیں

English Sahih:

We have decreed death among you, and We are not to be outdone

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

ہم نے تمہارے درمیان موت کو تقسیم کیا ہے، اور ہم اِس سے عاجز نہیں ہیں

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

ہم نے تم میں مرنا ٹھہرایا اور ہم اس سے ہارے نہیں،

احمد علی Ahmed Ali

ہم نے ہی تمہارے درمیان موت مقرر کر دی ہے اور ہم عاجز نہیں ہیں

أحسن البيان Ahsanul Bayan

ہم ہی نے تم میں موت کو معین کر دیا (١) اور ہم اس سے ہارے ہوئے نہیں ہیں (٢)۔

٦٠۔١ یعنی ہر شخص کی موت کا وقت مقرر کر دیا ہے، جس سے کوئی تجاوز نہیں کر سکتا، چنانچہ کوئی بچپن میں، کوئی جوانی میں اور کوئی بڑھاپے میں فوت ہوتا ہے
٦٠۔٢ یا مغلوب اور عاجز نہیں ہیں، بلکہ قادر ہیں۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

ہم نے تم میں مرنا ٹھہرا دیا ہے اور ہم اس (بات) سے عاجز نہیں

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

ہم ہی نے تم میں موت کو متعین کر دیا ہے اور ہم اس سے ہارے ہوئے نہیں ہیں

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

ہم نے ہی تمہارے درمیان موت (کا نظام) مقرر کیا ہے اور ہم اس سے عاجز نہیں ہیں۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

ہم نے تمہارے درمیان موت کو مقدر کردیا ہے اور ہم اس بات سے عاجز نہیں ہیں

طاہر القادری Tahir ul Qadri

ہم ہی نے تمہارے درمیان موت کو مقرّر فرمایا ہے اور ہم (اِس کے بعد پھر زندہ کرنے سے بھی) عاجز نہیں ہیں،