لَوْ نَشَاۤءُ جَعَلْنٰهُ اُجَاجًا فَلَوْلَا تَشْكُرُوْنَ
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
ہم چاہیں تو اسے سخت کھاری بنا کر رکھ دیں، پھر کیوں تم شکر گزار نہیں ہوتے؟
English Sahih:
If We willed, We could make it bitter, so why are you not grateful?
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
ہم چاہیں تو اسے سخت کھاری بنا کر رکھ دیں، پھر کیوں تم شکر گزار نہیں ہوتے؟
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
ہم چاہیں تو اسے کھاری کردیں پھر کیوں نہیں شکر کرتے
احمد علی Ahmed Ali
اگر ہم چاہیں تو اسے کھاری کر دیں پس کیوں تم شکر نہیں کرتے
أحسن البيان Ahsanul Bayan
اگر ہماری منشا ہو تو ہم اسے کڑوا زہر کر دیں پھر ہماری شکر گزاری کیوں نہیں کرتے؟ (١)
٧٠۔١ یعنی اس احسان پر ہماری اطاعت کرکے ہمارا عملی شکر ادا کیوں نہیں کرتے؟
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
اگر ہم چاہیں تو ہم اسے کھاری کردیں پھر تم شکر کیوں نہیں کرتے؟
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
اگر ہماری منشا ہو تو ہم اسے کڑوا زہر کردیں پھر تم ہماری شکرگزاری کیوں نہیں کرتے؟
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
اگر ہم چاہتے تو اسے سخت بھاری بنا دیتے پھر تم شکر کیوں نہیں کرتے؟
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اگر ہم چاہتے تو اسے کھارا بنادیتے تو پھر تم ہمارا شکریہ کیوں نہیں ادا کرتے ہو
طاہر القادری Tahir ul Qadri
اگر ہم چاہیں تو اسے کھاری بنا دیں، پھر تم شکر ادا کیوں نہیں کرتے،