سو (ایک) دائیں جانب والے، دائیں جانب والوں کا کیا کہنا،
English Sahih:
Then the companions of the right – what are the companions of the right?
1 Abul A'ala Maududi
دائیں بازو والے، سو دائیں بازو والوں (کی خوش نصیبی) کا کیا کہنا
2 Ahmed Raza Khan
تو دہنی طرف والے کیسے دہنی طرف والے
3 Ahmed Ali
پھر داہنے والے کیا خوب ہی ہیں داہنے والے
4 Ahsanul Bayan
پس داہنے ہاتھ والے کیسے اچھے ہیں (١)
٨۔١ اس سے عام مومنین مراد ہیں جن کو ان کے اعمال نامے دائیں ہاتھوں میں دیئے جائیں گے جو ان کی خوش بختی کی نشانی ہوگی۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
تو داہنے ہاتھ والے (سبحان الله) داہنے ہاتھ والے کیا (ہی چین میں) ہیں
6 Muhammad Junagarhi
پس داہنے ہاتھ والے کیسے اچھے ہیں داہنے ہاتھ والے
7 Muhammad Hussain Najafi
پس (ایک قِسم) دائیں ہاتھ والوں کی ہوگی وہ دائیں ہاتھ والے کیا اچھے ہیں؟
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
پھر داہنے ہاتھ والے اور کیا کہنا داہنے ہاتھ والوں کا
9 Tafsir Jalalayn
تو داہنے ہاتھ والے (سبحان اللہ) داہنے ہاتھ والے کیا (ہی چین) میں ہیں فاصحب المیمنۃ الخ اس جگہ میمنۃ کا لفظ اسعتمال ہوا ہے، میمنۃ یمین سے بھی ہوسکتا ہے جس کے عمنی داہنے ہاتھ کے ہیں اور یمن سے بھی ہوسکتا ہے جس کے معنی نیک فال کے اور نیک شگون کے ہیں، اگر اس کو یمین سے مشتق مانا جائے تو اصحاب المیمنتہ کے معنی ہوں گے، داہنے ہاتھ والے اس کا ایک مطلب تو وہ ہے جو ظاہر ہے کہ اصحاب الیمین سے وہ لوگ مراد ہیں جن کا اعمالنامہ داہنے ہاتھ میں دیا جائے گا، یا خوش نصیب اور سعید لوگ مراد ہوں گے اور دوسرا مطلب یہ بھی ہوسکتا ہے کہ اصحاب الیمین سے مراد عالی مرتبہ لوگ ہوں، اہل عرب سیدھے ہاتھ کو قوت اور عزت کا نشان سمجھتے تھے، جس کا احترام مقصود ہوتا تھا اس کو مجلس میں داہنے ہاتھ کی طرف بٹھاتے تھے، اگر عرب کسی کے متعلق عزت و احترام کا کلمہ کہنا چاہتے تو کہتے فلاں منی بالیمین
10 Tafsir as-Saadi
چنانچہ فرمایا :﴿فَاَصْحٰبُ الْمَیْمَنَۃِ ڏ مَآ اَصْحٰبُ الْمَیْمَنَۃِ﴾ ’’پس دائیں (ہاتھ )والے کیا (خوب ) ہیں دائیں (ہاتھ )والے!‘‘ یہ آیت ان کی شان کی عظمت اور ان کے احوال کی برتری کو ظاہر کرتی ہے۔
11 Mufti Taqi Usmani
chunacheh jo dayen haath walay hain , kiya kehna unn dayen haath walon ka !