اُس وقت اُس کی نکلتی ہوئی جان کو واپس کیوں نہیں لے آتے؟
2 Ahmed Raza Khan
کہ اسے لوٹا لاتے اگر تم سچے ہو
3 Ahmed Ali
تو تم اس روح کو کیوں نہیں لوٹا دیتے اگر تم سچے ہو
4 Ahsanul Bayan
اور اس قول میں سچے ہو تو (ذرا) اس روح کو تو لوٹاؤ (١)۔
٨٧۔١ یعنی اگر تم اس بات میں سچے ہو کہ کوئی تمہارا آقا اور مالک نہیں جس کے تم زیر فرمان اور ما تحت ہو یا کوئی جزا سزا کا دن نہیں آئے گا، تو اس قبض کی ہوئی روح کو اپنی جگہ پر واپس لوٹا کر دکھاؤ اور اگر تم ایسا نہیں کر سکتے اس کا مطلب تمہارا گمان باطل ہے۔ یقینا تمہارا ایک آقا ہے اور یقینا ایک دن آئے گا جس میں وہ آقا ہر ایک کو اسکے عمل کی جزا دے گا۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
تو اگر سچے ہو تو روح کو پھیر کیوں نہیں لیتے؟
6 Muhammad Junagarhi
اور اس قول میں سچے ہو تو (ذرا) اس روح کو تو لوٹاؤ
7 Muhammad Hussain Najafi
تو پھر اس (روح) کو کیوں واپس لوٹا نہیں لیتے اگر تم (اس انکار میں) سچے ہو۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
تو اس روح کو کیوں نہیں پلٹا دیتے ہو اگر اپنی بات میں سچے ہو
9 Tafsir Jalalayn
تو اگر سچے ہو تو روح کو پھیر کیوں نہیں لیتے ؟
10 Tafsir as-Saadi
...
11 Mufti Taqi Usmani
kay tum uss jaan ko wapis ley aao , agar tum sachay ho-?