Skip to main content

قُلْ اَنَدْعُوْا مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ مَا لَا يَنْفَعُنَا وَلَا يَضُرُّنَا وَنُرَدُّ عَلٰۤى اَعْقَابِنَا بَعْدَ اِذْ هَدٰٮنَا اللّٰهُ كَالَّذِى اسْتَهْوَتْهُ الشَّيٰطِيْنُ فِى الْاَرْضِ حَيْرَانَ لَـهٗۤ اَصْحٰبٌ يَّدْعُوْنَهٗۤ اِلَى الْهُدَى ائْتِنَا ۗ قُلْ اِنَّ هُدَى اللّٰهِ هُوَ الْهُدٰىۗ وَاُمِرْنَا لِنُسْلِمَ لِرَبِّ الْعٰلَمِيْنَۙ

qul
قُلْ
Say
کہہ دیجیے
anadʿū min
أَنَدْعُوا۟ مِن
"Shall we call from
کیا ہم پکاریں
dūni
دُونِ
besides
سوا
l-lahi
ٱللَّهِ
Allah
اللہ کے
مَا
what
جو
لَا
not
نہیں
yanfaʿunā
يَنفَعُنَا
benefits us
نفع دے سکتا ہم کو
walā
وَلَا
and not
اور نہ ہی
yaḍurrunā
يَضُرُّنَا
harms us
وہ نقصان دے سکتا ہے ہم کو
wanuraddu
وَنُرَدُّ
and we turn back
اور ہم پھیر دیے جائیں گے
ʿalā
عَلَىٰٓ
on
اوپر
aʿqābinā
أَعْقَابِنَا
our heels
اپنی ایڑیوں کے
baʿda
بَعْدَ
after
بعد اس کے
idh
إِذْ
[when]
کہ
hadānā l-lahu
هَدَىٰنَا ٱللَّهُ
(has) guided us? Allah?
ہدایت دی ہم کو
ka-alladhī
كَٱلَّذِى
Like the one
اس شخص کی طرح
is'tahwathu
ٱسْتَهْوَتْهُ
whom (has been) enticed
راستہ بھلا دیا اس کو
l-shayāṭīnu
ٱلشَّيَٰطِينُ
(by) the Shaitaan
شیطانوں نے
فِى
in
میں
l-arḍi
ٱلْأَرْضِ
the earth
زمین
ḥayrāna
حَيْرَانَ
confused
حیران ہے۔ سرگرداں ہے
lahu
لَهُۥٓ
he has
اس کے لیے
aṣḥābun
أَصْحَٰبٌ
companions
کچھ ساتھی ہیں
yadʿūnahu
يَدْعُونَهُۥٓ
who call him
وہ پکارتے ہیں اس کو
ilā
إِلَى
towards
طرف
l-hudā
ٱلْهُدَى
the guidance
ہدایت کے
i'tinā
ٱئْتِنَاۗ
Come to us
آجاؤ ہمارے پاس
qul
قُلْ
Say
کہہ دیجیے
inna
إِنَّ
"Indeed
بیشک
hudā
هُدَى
(the) Guidance
ہدایت
l-lahi
ٱللَّهِ
(of) Allah
اللہ کی
huwa
هُوَ
it
وہی
l-hudā
ٱلْهُدَىٰۖ
(is) the Guidance
ہدایت ہے
wa-umir'nā
وَأُمِرْنَا
and we have been commanded
اور ہم حکم دیے گئے
linus'lima
لِنُسْلِمَ
that we submit
تاکہ ہم سرتسلیم خم کریں۔ سپرد کردیں
lirabbi
لِرَبِّ
to (the) Lord
رب
l-ʿālamīna
ٱلْعَٰلَمِينَ
(of) the worlds
العالمین کے لیے

طاہر القادری:

فرما دیجئے: کیا ہم اﷲ کے سوا ایسی چیز کی عبادت کریں جو ہمیں نہ (تو) نفع پہنچا سکے اور نہ (ہی) ہمیں نقصان دے سکے اور اس کے بعد کہ اﷲ نے ہمیں ہدایت دے دی ہم اس شخص کی طرح اپنے الٹے پاؤں پھر جائیں جسے زمین میں شیطانوں نے راہ بھلا کر درماندہ و حیرت زدہ کر دیا ہو جس کے ساتھی اسے سیدھی راہ کی طرف بلا رہے ہوں کہ ہمارے پاس آجا (مگر اسے کچھ سوجھتا نہ ہو)، فرما دیں کہ اﷲ کی ہدایت ہی (حقیقی) ہدایت ہے، اور (اسی لیے) ہمیں (یہ) حکم دیا گیا ہے کہ ہم تمام جہانوں کے رب کی فرمانبرداری کریں،

English Sahih:

Say, "Shall we invoke instead of Allah that which neither benefits us nor harms us and be turned back on our heels after Allah has guided us? [We would then be] like one whom the devils enticed [to wander] upon the earth confused, [while] he has companions inviting him to guidance, [calling], 'Come to us.'" Say, "Indeed, the guidance of Allah is the [only] guidance; and we have been commanded to submit to the Lord of the worlds.

1 Abul A'ala Maududi

اے محمدؐ! ان سے پو چھو کیا ہم اللہ کو چھوڑ کر اُن کو پکاریں جو نہ ہمیں نفع دے سکتے ہیں نہ نقصان؟ اور جبکہ اللہ ہمیں سیدھا راستہ دکھا چکا ہے تو کیا اب ہم الٹے پاؤں پھر جائیں؟ کیا ہم اپنا حال اُس شخص کا سا کر لیں جسے شیطانوں نے صحرا میں بھٹکا دیا ہو اور وہ حیران و سرگرداں پھر رہا ہو درآں حالیکہ اس کے ساتھی اسے پکار رہے ہوں کہ اِدھر آ یہ سیدھی راہ موجود ہے؟کہو، حقیقت میں صحیح رہنمائی تو صرف اللہ ہی کی رہنمائی ہے اور اس کی طرف سے ہمیں یہ حکم ملا ہے کہ مالک کائنات کے آگے سر اطاعت خم کر دو