الانعام آية ۸۳
وَتِلْكَ حُجَّتُنَاۤ اٰتَيْنٰهَاۤ اِبْرٰهِيْمَ عَلٰى قَوْمِهٖۗ نَرْفَعُ دَرَجٰتٍ مَّنْ نَّشَاۤءُ ۗ اِنَّ رَبَّكَ حَكِيْمٌ عَلِيْمٌ
طاہر القادری:
اور یہی ہماری (توحید کی) دلیل تھی جو ہم نے ابراہیم (علیہ السلام) کو ان کی (مخالف) قوم کے مقابلہ میں دی تھی۔ ہم جس کے چاہتے ہیں درجات بلند کر دیتے ہیں۔ بیشک آپ کا رب بڑی حکمت والا خوب جاننے والا ہے،
English Sahih:
And that was Our [conclusive] argument which We gave Abraham against his people. We raise by degrees whom We will. Indeed, your Lord is Wise and Knowing.
1 Abul A'ala Maududi
یہ تھی ہماری وہ حجت جو ہم نے ابراہیمؑ کو اس کی قوم کے مقابلہ میں عطا کی ہم جسے چاہتے ہیں بلند مرتبے عطا کرتے ہیں حق یہ ہے کہ تمہارا رب نہایت دانا اور علیم ہے
2 Ahmed Raza Khan
اور یہ ہماری دلیل ہے کہ ہم نے ابراہیم کو اس کی قوم پر عطا فرمائی، ہم جسے چاہیں درجوں بلند کریں بیشک تمہارا رب علم و حکمت والا ہے
3 Ahmed Ali
اور یہ ہماری دلیل ہے کہ ہم نے ابراہیم کو اس کی قوم کے مقابلہ میں دی تھی ہم جس کے چاہیں درجے بلند کرتے ہیں بے شک تیرا رب حکمت والا جاننے والا ہے
4 Ahsanul Bayan
اور ہماری حجت تھی وہ ہم نے ابراہیم (علیہ السلام) کو ان کی قوم کے مقابلہ میں دی تھی (١) ہم جس کو چاہتے ہیں مرتبوں میں بڑھا دیتے ہیں۔ بیشک آپ کا رب بڑا حکمت والا بڑا علم والا ہے۔
٨٣۔١ یعنی توحید الٰہی پر ایسی حجت اور دلیل، جس کا کوئی جواب ابراہیم علیہ السلام کی قوم سے بن نہ پڑا۔ اور وہ بعض کے نزدیک یہ قول تھا (وکیف اخاف ما اشرکتم ولا تخافون انکم اشرکتم باللہ مالم ینزل بہ علیکم سلطنا فای الفریقین احق بالامن) اللہ تعالٰی نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کے اس قول کی تصدیق فرمائی اور کہا (اَلَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَلَمْ يَلْبِسُوْٓا اِيْمَانَهُمْ بِظُلْمٍ اُولٰۗىِٕكَ لَهُمُ الْاَمْنُ وَهُمْ مُّهْتَدُوْنَ) 6۔ الانعام;82)
5 Fateh Muhammad Jalandhry
اور یہ ہماری دلیل تھی جو ہم نے ابراہیم کو ان کی قوم کے مقابلے میں عطا کی تھی۔ ہم جس کے چاہتے ہیں درجے بلند کردیتے ہیں۔ بےشک تمہارا پروردگار دانا اور خبردار ہے
6 Muhammad Junagarhi
اور یہ ہماری حجت تھی وه ہم نے ابراہیم (علیہ السلام) کو ان کی قوم کے مقابلے میں دی تھی ہم جس کو چاہتے ہیں مرتبوں میں بڑھا دیتے ہیں۔ بےشک آپ کا رب بڑا حکمت واﻻ بڑا علم واﻻ ہے
7 Muhammad Hussain Najafi
یہ تھی ہماری وہ دلیل جو ہم نے ابراہیم (ع) کو ان کی قوم کے مقابلہ میں عطا کی تھی۔ ہم جس کے چاہتے ہیں درجے بلند کرتے ہیں آپ کا پروردگار بڑا حکمت والا، بڑا جاننے والا ہے۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
یہ ہماری دلیل ہے جسے ہم نے ابراہیم علیھ السّلامکو ان کی قوم کے مقابلہ میں عطا کی اور ہم جس کو چاہتے ہیں اس کے درجات کو بلند کردیتے ہیں . بیشک تمہارا پروردگار صاحب هحکمت بھی ہے اور باخبر بھی ہے
9 Tafsir Jalalayn
اور یہ ہماری دلیل تھی جو ہم نے ابراہیم (علیہ السلام) کو انکی قوم کے مقابلہ میں عطا کی تھی۔ ہم جس کے چاہتے ہیں درجے بلند کردیتے ہیں۔ بیشک تمہارا پروردگار دانا اور خبردار ہے۔
آیت نمبر ٨٣ تا ٩٠
ترجمہ : یہ ہماری حجت ہے جو ہم نے ابراہیم کو عطا کی (یعنی) ہم نے ابراہیم (علیہ السلام) کو حجت کی جانب رہنمائی کی جس سے ابراہیم نے اللہ کی وحدانیت پر تاروں کے غروب پونے اور مابعد سے استدلال کرکے اپنی قوم پر حجت قائم کی، تلک مبدل منہ اور حجتنا بدل ہے، بدل مبدل منہ سے ملکرمبتداء ہے اور آتینا ابراہیم مبتداء کی خبر ہے اور ہم جس کو چاہتے ہیں علم و حکمت میں درجات بلند کردیتے ہیں، (ترفع درجات) اضافت (یعنی بغیر تنوین) اور تنوین کے ساتھ ہے، بیشک تیرا رب اپنی صنعت میں باحکمت (اور) اپنی مخلوق کے حالات سے باخبر ہے، اور ہم نے ابراہیم کو اسحاق اور یعقوب ابن اسحاق دیا اور ہم نے ان میں سے ہر ایک کو ہدایت دی اور ابراہیم سے پہلے ہم نے نوح کو ہدایت دی اور نوح (علیہ السلام) کی ذریت میں سے داؤد کو اور سلیمان بن داؤد کو اور ایوب کو یوسف بن یعقوب کو اور موسیٰ (علیہ السلام) کو اور ہارون کو ہدایت دی اور جس طرح ہم نے ان کو جزاء دی ہم اسی طرح نیکوکاروں کو جزاء دیا کرتے ہیں، اور زکریا کو اور ان کے بیٹے یحییٰ کو اور عیسیٰ ابن مریم کو (ہدایت دی) اس سے یہ بات مستفاد ہوتی ہے کہ لڑکی کی اولاد بھی ذریعت میں شامل ہے اور موسیٰ کے بھائی ہارون کے بھتیجے الیاس کو (ہدایت دی) اور یہ سب نیک لوگوں میں سے تھے، اور اسماعیل ابن ابراہیم کو اور یسع کو (الْیسع) میں لام زائدہ ہے اور یونس کو اور ابراہیم کے بھائی ہارون کے بیٹے لوط کو ہم نے ان میں سے ہر ایک کو اہل عالم پر نبوت کے ذریعہ فضیلت دی نیز ان کے آباء و اجداد اور ان کی اولاد اور ان کے بھائیوں میں سے (بہتوں کو نوازا) عطف یا تو کلاّ پر ہے یا نوحًا پر اور مِن تبعیض کیلئے ہے، اسلئے کہ ان میں سے بعض کی اولاد نہیں تھی اور ان میں سے بعض کی اولاد میں کافر تھے، اور ہم نے ان کو منتخب کرلیا اور راہ راست کی رہنمائی کی یہ دین جس کی طرف ان کی رہنمائی کی گئی، اللہ کی ہدایت ہے اس کے ذریعہ اپنے بندوں میں سے جس کو رہنمائی کرتا ہے اور اگر بالفرض انہوں نے شرک کیا ہوتا تو ان کا سب کیا دھرا غارت ہوجاتا یہ لوگ ایسے تھے کہ ہم نے ان کو کتاب بمعنی کتب اور حکمت اور نبوت عطا کی، اور اگر یہ اہل مکہ ان تینوں کا انکار کرتے ہیں (تو کریں) ہم نے ان (نعمتوں) کیلئے ایسے لوگوں کو مقرر کردیا ہے جو ان کے منکر نہیں ہیں اور وہ مہاجرین اور انصار ہیں (اے محمد) یہی تھے وہ لوگ جن کو اللہ نے ہدایت دی تھی سو آپ بھی ان کے توحید اور صبر کے طریقہ پر چلئے وقفاً اور وصلاً ہاء کے سکوت کے ساتھ اور ایک قراءت میں حالت وصل میں ہاء کو حذف کرکے، آپ اہل مکہ سے کہہ دو میں قرآن پر تم سے کوئی اجرت نہیں چاہتا کہ جو تم مجھے دیتے ہو یہ قرآن تو ایک نصیحت ہے دنیا والوں کیلئے خواہ انس ہوں یا جن۔
تحقیق و ترکیب و تسہیل و تفسیری فوائد
قولہ : وَتُبْدَلُ منہ، اس میں اشارہ ہے کہ تلک اسم اشارہ ہے حجتنا مشاءٌ الیہ، دونوں مل کر مبتداء ہیں اور آتیناھا اس کی خبر، (دوسری ترکیب) تلک مبتداء حجتنا خبر اول اور آتیناہ جملہ ہو کر خبر ثانی۔ قولہ : التی احتَجّ یہ تلک کے مشاءٌ الیہ کا بیان ہے۔
قولہ : اَرْشَدْناہ لَھَا۔ سوال : آتینا کی تفسیر اَرْشَدْنَا سے کرنے کا کیا فائدہ ہے ؟ جواب : چونکہ حجت کوئی دینے کی چیز نہیں ہے اسلئے اٰتینا کی تفسیر اَرْشدنا سے کی ہے۔
قولہ : حُجَّۃً عَلیٰ قَوْمِہٖ ۔ سوال : لفظ حجۃ محذوف کس وجہ سے مانا ہے ؟ جواب : اس بات کی طرف اشارہ کرنے کیلئے کہ علیٰ قومہٖ ، حجۃ محذوف کے متعلق ہے نہ کہ آتینا کے، اسلئے کہ ایتاء کا صلہ علیٰ نہیں آتا۔
قولہ : ای نوح، اس اضافہ کا مقصد ذریتہٖ کی ضمیر کا مرجع متعین کرنا ہے اور وہ نوح ہے نہ کہ ابراہیم کہ یونس (علیہ السلام) اور لوط (علیہ السلام) ، ابراہیم (علیہ السلام) کی ذریت میں سے نہیں ہیں حالانکہ ان دونوں کا عطف مذکورین پر ہے۔
قولہ : ابن اخی ہارون اخی موسیٰ ۔ سوال : الیاس ابن اخی موسیٰ مختصر تعبیر کو چھوڑ کر مذکورہ طویل تعبیر کیوں اختیار کی ؟
جواب : اس تعبیر میں اس طرف اشارہ ہے کہ حضرت ہارون (علیہ السلام) موسیٰ (علیہ السلام) کے حقیقی بھائی نہیں ہیں بلکہ ماں شریک بھائی ہیں، مگر یہ قول ضعیف ہے۔
قولہ : الیسع اللام زائدۃ، الیسع پر الف لام زائدہ ہے اسلئے کہ علم پر الف لام داخل نہیں ہوتا۔
قولہ : لِاَنَّ بَعْضَھُم لَمْ یَکُنْ لَہٗ وَلَدٌ وَبَعْضَھُم کَانَ فی وُلْدِہٖ کَافِرٌ، لِاَنَّ ، سے ومن آبائھم میں مِن کے تبعیضیہ ہونے کی وجہ بیان کی گئی ہے، اسلئے کہ اگر من کو تبعیضیہ نہ مانیں تو آیت میں مذکور تمام لوگوں کی ذریت کا ہدایت یافتہ ہونا لاز آئیگا، حالانکہ بعض کی تو ان میں سے اولاد ہی نہیں مثلاً حضرت یحییٰ کی اور ان میں سے بعض کی بعض اولاد کا کافر ہونا متعین ہے جیسا کہ حضرت نوح (علیہ السلام) کا بیٹا کنعان۔
قولہ : اِقْتَدِہْ ۔ سوال : اس سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ انبیاء سابقین کے تابع تھے آپ کو ان کی اقتداء کا حکم دیا جا رہا ہے۔
جواب : من التوحید والبصر کا اضافہ اسی سوال کا جواب ہے اقتداء اور متابعت، صبر علی الایذاء و توحید میں مراد ہے نہ کہ فروع دین میں
قولہ : ھَاءِ السَّکْتِ ، اس ھاء کو کہتے ہیں جو کلمہ کے وقف کے وقت زائد کی جاتی ہے جبکہ آخری حرف متحرک ہو کہا گیا ہے کہ اقتدہ میں ہاء مصدر کی ضمیر کی ہے ای اقتداء الاقتداء۔ (حاشیہ جلالین)
قولہ : وقفاً ووَصْلاً ، یعنی وصل کو وقف کے تابع کرکے۔ قولہ : وبِحَذْفِھَا، یہ اصل کے مطابق ہے۔
تفسیر و تشریح
وتلک حجتنا، رلک حجتنا سے کونسی حجتیں مراد ہیں ؟ اس سے مراد اوپر کی وہ آیتیں ہیں کہ جن کے ذریعہ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) نے اپنے باپ اور اپنی قوم کو قائل ولاجواب کردیا تھا، جن کا سلسلہ فَلَمَّا جَنَّ علیہ اللیلُ سے شروع ہو کر وھم مُھْتَدُونَ ، رکوع کے آخر تک چلا گیا ہے، یہ دلیل اللہ تعالیٰ نے الہام کے طور پر حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کے دل میں ڈالی تھیں، یعنی توحید الہیٰ پر ایسی حجت اور دلیل پیش فرمائی کہ جن کا جواب حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کی قوم سے نہ بن پڑا اور لاچار و مجبور ہو کر کٹھ حجتی پر اتر آئی، جس کی وجہ سے آپ کو آتش نمرود میں بھی ڈالا گیا اور بدرجہ مجبوری آپ کو عراق سے ملک شام کی طرف ہجرت کرنی پڑی۔ اور بعض مفسرین نے تلک حجتنا کا مشارٌ الیہ ” وکیف اخافُ مَا اشرکتم ولا تخافون انکم اشرکتم باللہ مالم ینزل بہ علیکم سلطانا فایّ الفریقین احق بالامْنِ “ کو قرار دیا ہے اور اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کے اس قول کی تصدیق فرمائی ارشاد فرمایا، ” اَلَّذِیْنَ آمنوا ولم یلبسوا ایمانھم بظلم اولئک لھم الامن وھم مھتدون “۔
10 Tafsir as-Saadi
جب اللہ تبارک و تعالیٰ نے قطعی دلائل و براہین بیان کر کے ابراہیم کے حق میں فیصلہ کردیا تو فرمایا ﴿ وَتِلْكَ حُجَّتُنَا آتَيْنَاهَا إِبْرَاهِيمَ عَلَىٰ قَوْمِهِ ۚ ﴾ ” اور یہ ہے ہماری دلیل، کہ دی تھی ہم نے ابراہیم علیہ السلام کو، اس کی قوم کے مقابلے میں“ یعنی ان دلائل و براہین کی مدد سے ابراہیم علیہ السلام نے ان کو نیچا دکھایا اور ان پر غالب آئے۔
﴿نَرْفَعُ دَرَجَاتٍ مَّن نَّشَاءُ﴾ ” ہم جس کے چاہتے ہیں، درجے بلند کرتے ہیں“ جس طرح ہم نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کے دنیا و آخرت میں درجات بلند فرمائے، کیونکہ اللہ تعالیٰ علم کے ذریعے سے صاحب علم کو دوسرے بندوں پر فوقیت عطا کرتا ہے۔۔۔۔۔۔ خاص طور پر وہ عالم جو صاحب علم بھی ہے اور معلم بھی۔ پس اللہ تعالیٰ اس کے حسب حال اسے لوگوں کا امام بنا دیتا ہے۔ اس کے افعال کو دیکھا جاتا ہے، اس کے آثار کی پیروی کی جاتی ہے، اس کے نور سے روشنی حاصل کی جاتی ہے اور اس کے علم کی مدد سے تیرہ و تار تاریکیوں میں رواں دواں رہا جاتا ہے۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے :﴿يَرْفَعِ اللَّـهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنكُمْ وَالَّذِينَ أُوتُوا الْعِلْمَ دَرَجَاتٍ﴾ (المجادلہ :58؍11) ” تم میں سے جو لوگ ایمان لائے اور جن کو علم عطا کیا گیا، اللہ ان کے درجات بلند کرتا ہے۔“ ﴿إِنَّ رَبَّكَ حَكِيمٌ عَلِيمٌ ﴾ ”بے شک تمہارا رب دانا، علم والا ہے۔“ اس لئے وہ علم و حکمت کو ان کے شایان شان مقام پر رکھتا ہے اور اللہ تعالیٰ اس مقام کو اور جو کچھ اس کے لئے مناسب ہے خوب جانتا ہے۔
11 Mufti Taqi Usmani
yeh humari woh kamiyab daleel thi jo hum ney Ibrahim ko unn ki qoam kay muqablay mein ata ki thi . hum jiss kay chahtay hain darjay buland ker-detay hain . beyshak tumharay rab ki hikmat bhi bari hai , ilm bhi kamil hai .