Skip to main content

اِنَّمَا يَنْهٰٮكُمُ اللّٰهُ عَنِ الَّذِيْنَ قَاتَلُوْكُمْ فِى الدِّيْنِ وَاَخْرَجُوْكُمْ مِّنْ دِيَارِكُمْ وَظَاهَرُوْا عَلٰۤى اِخْرَاجِكُمْ اَنْ تَوَلَّوْهُمْۚ وَمَنْ يَّتَوَلَّهُمْ فَاُولٰۤٮِٕكَ هُمُ الظّٰلِمُوْنَ

Only
إِنَّمَا
بیشک
forbids you
يَنْهَىٰكُمُ
روکتا ہے تم کو
Allah
ٱللَّهُ
اللہ
from
عَنِ
سے
those who
ٱلَّذِينَ
ان لوگوں (سے)
fight you
قَٰتَلُوكُمْ
جنہوں نے جنگ کی تم سے
in
فِى
میں
the religion
ٱلدِّينِ
دین کے معاملے میں
and drive you out
وَأَخْرَجُوكُم
اور نکالا تم کو
of
مِّن
سے
your homes
دِيَٰرِكُمْ
تمہارے گھروں (سے)
and support
وَظَٰهَرُوا۟
حالانکہ انہوں نے ایک دوسرے کی مدد کی
in
عَلَىٰٓ
پر
your expulsion
إِخْرَاجِكُمْ
تمہارے نکالنے پر
that
أَن
کہ
you make them allies
تَوَلَّوْهُمْۚ
تم دوستی کرو ان سے
And whoever
وَمَن
اور جو کوئی
makes them allies
يَتَوَلَّهُمْ
دوستی کرے ان سے
then those
فَأُو۟لَٰٓئِكَ
تو یہی لوگ
[they]
هُمُ
وہ
(are) the wrongdoers
ٱلظَّٰلِمُونَ
ظالم ہیں

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

وہ تمہیں جس بات سے روکتا ہے وہ تو یہ ہے کہ تم اُن لوگوں سے دوستی کرو جنہوں نے تم سے دین کے معاملہ میں جنگ کی ہے اور تمہیں تمہارے گھروں سے نکالا ہے اور تمہارے اخراج میں ایک دوسرے کی مدد کی ہے اُن سے جو لوگ دوستی کریں وہی ظالم ہیں

English Sahih:

Allah only forbids you from those who fight you because of religion and expel you from your homes and aid in your expulsion – [forbids] that you make allies of them. And whoever makes allies of them, then it is those who are the wrongdoers.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

وہ تمہیں جس بات سے روکتا ہے وہ تو یہ ہے کہ تم اُن لوگوں سے دوستی کرو جنہوں نے تم سے دین کے معاملہ میں جنگ کی ہے اور تمہیں تمہارے گھروں سے نکالا ہے اور تمہارے اخراج میں ایک دوسرے کی مدد کی ہے اُن سے جو لوگ دوستی کریں وہی ظالم ہیں

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اللہ تمہیں انہی سے منع کرتا ہے جو تم سے دین میں لڑے یا تمہیں تمہارے گھروں سے نکالا یا تمہارے نکالنے پر مدد کی کہ ان سے دوستی کرو اور جو ان سے دوستی کرے تو وہی ستمگار ہیں،

احمد علی Ahmed Ali

تمہیں الله انہیں سے منع کرتا ہے کہ جو دین میں تم سے لڑے اورانہوں نے تمہیں تمہارے گھروں سے نکال دیا اور تمہارے نکالنے پر (لوگوں کی) مدد بھی کی کہ ان سے دوستی کرو اورجس نے ان سے دوستی کی تو پھر وہی ظالم بھی ہیں

أحسن البيان Ahsanul Bayan

اللہ تعالٰی تمہیں صرف ان لوگوں کی محبت سے روکتا ہے جنہوں نے تم سے دین کے بارے میں لڑائیاں لڑیں اور تمہیں دیس سے نکال دیا اور دیس سے نکال دینے والوں کی مدد کی جو لوگ ایسے کفار سے محبت کریں (١) وہ (قطعًا) ظالم ہیں (٢)۔

٩۔١ یعنی ارشاد الٰہی اور امر ربانی سے اعراض کرتے ہوئے۔
٩۔٢ کیونکہ انہوں نے ایسے لوگوں سے محبت کی ہے جو محبت کے اہل نہیں تھے، یوں انہوں نے اپنے نفسوں پر ظلم کیا کہ انہیں اللہ کے عذاب کے لئے پیش کر دیا۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

خدا ان ہی لوگوں کے ساتھ تم کو دوستی کرنے سے منع کرتا ہے جنہوں نے تم سے دین کے بارے میں لڑائی کی اور تم کو تمہارے گھروں سے نکالا اور تمہارے نکالنے میں اوروں کی مدد کی۔ تو جو لوگ ایسوں سے دوستی کریں گے وہی ظالم ہیں

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

اللہ تعالیٰ تمہیں صرف ان لوگوں کی محبت سے روکتا ہے جنہوں نے تم سے دین کے بارے میں لڑائیاں لڑیں اور تمہیں شہر سے نکال دیئے اور شہر سے نکالنے والوں کی مدد کی جو لوگ ایسے کفار سے محبت کریں وه (قطعاً) ﻇالم ہیں

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اللہ تو صرف تمہیں ان لوگوں سے دوستی کرنے سے منع کرتا ہے جنہوں نے دین کے بارے میں تم سے جنگ کی اور تمہیں تمہارے گھروں سے نکالا اور تمہارے نکا لنے میں ایک دوسرے کی مدد کی اور جو ان سے دوستی کرے گا وہی ظالم ہیں۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

وہ تمہیں صرف ان لوگوں سے روکتا ہے جنہوں نے تم سے دین میں جنگ کی ہے اور تمہیں وطن سے نکال باہر کیا ہے اور تمہارے نکالنے پر دشمنوں کی مدد کی ہے کہ ان سے دوستی کرو اور جو ان سے دوستی کرے گا وہ یقینا ظالم ہوگا

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اللہ تو محض تمہیں ایسے لوگوں سے دوستی کرنے سے منع فرماتا ہے جنہوں نے تم سے دین (کے بارے) میں جنگ کی اور تمہیں تمہارے گھروں (یعنی وطن) سے نکالا اور تمہارے باہر نکالے جانے پر (تمہارے دشمنوں کی) مدد کی۔ اور جو شخص اُن سے دوستی کرے گا تو وہی لوگ ظالم ہیں،