Skip to main content

يُرِيْدُوْنَ لِيُطْفِــُٔـوْا نُوْرَ اللّٰهِ بِاَ فْوَاهِهِمْ وَاللّٰهُ مُتِمُّ نُوْرِهٖ وَلَوْ كَرِهَ الْكٰفِرُوْنَ

They intend
يُرِيدُونَ
وہ چاہتے ہیں
to put out
لِيُطْفِـُٔوا۟
کہ بجھادیں
(the) light
نُورَ
نور کو
(of) Allah
ٱللَّهِ
اللہ کے
with their mouths
بِأَفْوَٰهِهِمْ
اپنے مونہوں سے
but Allah
وَٱللَّهُ
اور اللہ
will perfect
مُتِمُّ
پورا کرنے والا ہے
His Light
نُورِهِۦ
اپنے نور کو
although
وَلَوْ
اور اگرچہ
dislike
كَرِهَ
ناپسند کرتے ہوں
the disbelievers
ٱلْكَٰفِرُونَ
کافر

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

یہ لوگ اپنے منہ کی پھونکوں سے اللہ کے نور کو بجھانا چاہتے ہیں، اور اللہ کا فیصلہ یہ ہے کہ وہ اپنے نور کو پوا پھیلا کر رہے گا خواہ کافروں کو یہ کتنا ہی ناگوار ہو

English Sahih:

They want to extinguish the light of Allah with their mouths, but Allah will perfect His light, although the disbelievers dislike it.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

یہ لوگ اپنے منہ کی پھونکوں سے اللہ کے نور کو بجھانا چاہتے ہیں، اور اللہ کا فیصلہ یہ ہے کہ وہ اپنے نور کو پوا پھیلا کر رہے گا خواہ کافروں کو یہ کتنا ہی ناگوار ہو

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

چاہتے ہیں کہ اللہ کا نور اپنے مونھوں سے بجھادیں اور اللہ کو اپنا نور پورا کرنا پڑے برا مانیں کافر،

احمد علی Ahmed Ali

وہ چاہتے ہیں کہ الله کا نور اپنے مونہوں سے بجھا دیں اور الله اپنا نور پورا کر کے رہے گا اگرچہ کافر برا مانیں

أحسن البيان Ahsanul Bayan

وہ چاہتے ہیں کہ اللہ کے نور کو اپنے منہ سے بجھا دیں (١) اور اللہ اپنے نور کو کمال تک پہچانے والا ہے (٢) گو کافر برا مانیں۔

٨۔١ نور سے مراد قرآن، یا اسلام یا محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہے، یا دلائل و براہین ہیں ' منہ سے بجھا دیں ' کا مطلب ہے، وہ طعن کی وہ باتیں ہیں جو ان کے مونہوں سے نکلتی ہیں۔
٨۔٢ یعنی اس کو آفاق میں پھیلانے والا اور دوسرے تمام دینوں پر غالب کرنے والا ہے۔ دلائل کے لحاظ سے، یا مادی غلبے کے لحاظ سے یا دونوں لحاظ سے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

یہ چاہتے ہیں کہ خدا کے (چراغ) کی روشنی کو منہ سے (پھونک مار کر) بجھا دیں۔ حالانکہ خدا اپنی روشنی کو پورا کرکے رہے گا خواہ کافر ناخوش ہی ہوں

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

وه چاہتے ہیں کہ اللہ کے نور کو اپنے منھ سے بجھا دیں اور اللہ اپنے نور کو کمال تک پہنچانے واﻻ ہے گو کافر برا مانیں

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

یہ لوگ چاہتے ہیں کہ اللہ کے نور کو اپنے منہ (پھونکوں) سے بجھا دیں حالانکہ اللہ اپنے نور کو کامل کرکے رہے گا اگرچہ کافر لوگ ناپسند ہی کریں۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

یہ لوگ چاہتے ہیں کہ نور خدا کو اپنے منہ سے بجھادیں اور اللہ اپنے نور کو مکمل کرنے والا ہے چاہے یہ بات کفار کو کتنی ہی ناگوار کیوں نہ ہو

طاہر القادری Tahir ul Qadri

یہ (منکرینِ حق) چاہتے ہیں کہ وہ اللہ کے نور کو اپنے منہ (کی پھونکوں) سے بجھا دیں، جبکہ اللہ اپنے نور کو پورا فرمانے والا ہے اگرچہ کافر کتنا ہی ناپسند کریں،