سو وہ (لہلہاتا پھلوں سے لدا ہوا باغ) صبح کو کٹی ہوئی کھیتی کی طرح ہوگیا،
English Sahih:
And it became as though reaped.
1 Abul A'ala Maududi
اور اُس کا حال ایسا ہو گیا جیسے کٹی ہوئی فصل ہو
2 Ahmed Raza Khan
تو صبح رہ گیا جیسے پھل ٹوٹا ہوا
3 Ahmed Ali
پھر وہ کٹی ہوئی کھیتی کی طرح ہو گیا
4 Ahsanul Bayan
پس وہ باغ ایسا ہوگیا جیسے کٹی ہوئی کھیتی (١)
٢٠۔١ یعنی جس طرح کھیتی کٹنے کے بعد خشک ہو جاتی ہے، اس طرح سارا باغ اجڑ گیا، بعض نے ترجمہ یہ کیا ہے، سیاہ رات کی طرح ہوگیا، یعنی جل کر۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
تو وہ ایسا ہوگیا جیسے کٹی ہوئی کھیتی
6 Muhammad Junagarhi
پس وه باغ ایسا ہو گیا جیسے کٹی ہوئی کھیتی
7 Muhammad Hussain Najafi
تو وہ (باغ) کٹی ہوئی فصل کی طرح ہوگیا۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اور سارا باغ جل کر کالی رات جیسا ہوگیا
9 Tafsir Jalalayn
تو وہ ایسا ہوگیا جسے کٹی ہوئی کھیتی
10 Tafsir as-Saadi
﴿ فَأَصْبَحَتْ كَالصَّرِيمِ ﴾ ” پس وہ ہوگیا جیسے کٹی ہوئی کھیتی“ یعنی اندھیری رات کی مانند، تمام درخت اور پھل ملیا میٹ ہوگئے مگر انہیں نازل ہونے والی اس مصیبت کے بارے میں کچھ علم نہیں تھا، اس لیے جب صبح ہوئی تو انہوں نے ایک دوسرے کو یہ کہتے ہوئے آواز دی۔
11 Mufti Taqi Usmani
jiss say woh baagh subha ko katti hoi kheti ki tarah hogaya .