ان کے ایک عدل پسند زِیرک شخص نے کہا: کیا میں نے تم سے نہیں کہا تھا کہ تم (اللہ کا) ذِکر و تسبیح کیوں نہیں کرتے،
English Sahih:
The most moderate of them said, "Did I not say to you, 'Why do you not exalt [Allah]?'"
1 Abul A'ala Maududi
اُن میں جو سب سے بہتر آدمی تھا اُس نے کہا "میں نے تم سے کہا نہ تھا کہ تم تسبیح کیوں نہیں کرتے؟"
2 Ahmed Raza Khan
ان میں جو سب سے غنیمت تھا بولا کیا میں تم سے نہیں کہتا تھا کہ تسبیح کیوں نہیں کرتے
3 Ahmed Ali
پھر ان میں سے اچھے آدمی نے کہا کیامیں نے تمہیں نہیں کہا تھا کہ تم کس لیے تسبیح نہیں کرتے
4 Ahsanul Bayan
ان سب میں جو بہتر تھا اس نے کہا میں تم سے نہ کہتا تھا کہ تم اللہ کی پاکیزگی کیوں نہیں بیان کرتے (١)
۲۸۔۱ بعض نے تسبیح سے مراد انشاءاللہ کہنا مراد لیا ہے۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
ایک جو اُن میں فرزانہ تھا بولا کہ کیا میں نے تم سے نہیں کہا تھا کہ تم تسبیح کیوں نہیں کرتے؟
6 Muhammad Junagarhi
ان سب میں جو بہتر تھا اس نے کہا کہ میں تم سے نہ کہتا تھا کہ تم اللہ کی پاکیزگی کیوں نہیں بیان کرتے؟
7 Muhammad Hussain Najafi
جو ان میں سے بہتر آدمی تھا اس نے کہا کہ کیا میں نے تم سے نہیں کہا تھا کہ (خدا کی) تسبیح کیوں نہیں کرتے؟
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
تو ان کے منصف مزاج نے کہا کہ میں نے نہ کہا تھا کہ تم لوگ تسبیح پروردگار کیوں نہیں کرتے
9 Tafsir Jalalayn
ایک جو ان میں فرزانہ تھا بولا کہ میں نے تم سے نہیں کہا تھا کہ تم تسبیح کیوں نہیں کرتے ؟ قال اوسطھم الم اقل لکم (الآیۃ) اس کا مطلب یہ ہے کہ ان میں جو نسبۃً بہتر تھا اس نے اس وقت بھی جب وہ فقیروں کو نہ دینے کی قسم کھا رہے تھے کہا تھا کہ تم خدا کو بھول گئے ؟ انشاء اللہ کیوں نہیں کہتے ؟ مگر انہوں نے اس کی پروا نہ کی۔
10 Tafsir as-Saadi
...
11 Mufti Taqi Usmani
unn mein jo shaks sabb say acha tha , woh kehney laga : kiya mein ney tum say nahi kaha tha kay tum tasbeeh kiyon nahi kertay ?