Skip to main content

بَلْ نَحْنُ مَحْرُوْمُوْنَ

Nay!
بَلْ
(نہیں) بلکہ
We
نَحْنُ
ہم
(are) deprived"
مَحْرُومُونَ
محروم کردئیے گئے ہیں

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

نہیں، بلکہ ہم محروم رہ گئے"

English Sahih:

Rather, we have been deprived."

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

نہیں، بلکہ ہم محروم رہ گئے"

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

بلکہ ہم بے نصیب ہوئے

احمد علی Ahmed Ali

بلکہ ہم تو بدنصیب ہیں

أحسن البيان Ahsanul Bayan

نہیں نہیں ہماری قسمت پھوٹ گئی (١)

٢٧۔١ پھر جب غور کیا تو جان گئے کہ یہ آفت زدہ اور تباہ شدہ باغ ہمارا ہی ہے جسے اللہ نے ہمارے طرز عمل کی پاداش میں ایسا کر دیا اور واقعی یہ ہماری بد نصیبی ہے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

نہیں بلکہ ہم (برگشتہ نصیب) بےنصیب ہیں

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

نہیں نہیں بلکہ ہماری قسمت پھوٹ گئی

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

بلکہ ہم محروم ہو گئے ہیں۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

بلکہ بالکل سے محروم ہوگئے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

(جب غور سے دیکھا تو پکار اٹھے: نہیں نہیں،) بلکہ ہم تو محروم ہو گئے ہیں،