(تب) وہ کہنے لگے کہ ہمارا رب پاک ہے، بے شک ہم ہی ظالم تھے،
English Sahih:
They said, "Exalted is our Lord! Indeed, we were wrongdoers."
1 Abul A'ala Maududi
و ہ پکار اٹھے پاک ہے ہمارا رب، واقعی ہم گناہ گار تھے
2 Ahmed Raza Khan
بولے پاکی ہے ہمارے رب کو بیشک ہم ظالم تھے،
3 Ahmed Ali
انہوں نے کہا ہمارا رب پاک ہے بے شک ہم ظالم تھے
4 Ahsanul Bayan
تو سب کہنے لگے ہمارا رب پاک ہے بیشک ہم ہی ظالم تھے۔ (۱)
۲۹۔۱یعنی اب انہیں احساس ہوا کہ ہم نے اپنے باپ کے طرز عمل کے خلاف قدم اٹھا کر غلطی کا ارتکاب کیا ہے جس کی سزا اللہ نے ہمیں دی ہے اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ معصیت کا عزم اور اس کے لیے ابتدائی اقدامات بھی ارتکاب معصیت کی طرح جرم ہے جس پر مؤاخذہ ہوسکتا ہے صرف وہ ارادہ معاف ہے جو وسوسے کی حد تک ہو۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
(تب) وہ کہنے لگے کہ ہمارا پروردگار پاک ہے بےشک ہم ہی قصوروار تھے
6 Muhammad Junagarhi
تو سب کہنے لگے ہمارا رب پاک ہے بیشک ہم ہی ﻇالم تھے
7 Muhammad Hussain Najafi
(تب) انہوں نے کہا کہ پاک ہے ہمارا پروردگار بےشک ہم ظالم تھے۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
کہنے لگے کہ ہمارا رب پاک و بے نیاز ہے اور ہم واقعا ظالم تھے
9 Tafsir Jalalayn
(تب) وہ کہنے لگے کہ ہمارا پروردگار پاک ہے بیشک ہم ہی قصوروار تھے قالوا سبحن ربنا انا کنا ظالمین یعنی اب انہیں احساس ہوا کہ ہم نے اپنے باپ کے طرز عمل کے خلاف قدم اٹھا کر غلطی کا ارتکاب کیا ہے جس کی سزا اللہ نے ہمیں دی ہے، اور اس تباہی و بربادی کا الزام آپس میں ایک دوسرے کو دینے لگے۔
10 Tafsir as-Saadi
﴿ قَالُوا سُبْحَانَ رَبِّنَا إِنَّا كُنَّا ظَالِمِينَ ﴾۔” وہ کہنے لگے کہ ہمارا رب پاک ہے، بے شک ہم ہی قصور وار تھے۔ “ اس کے بعدانہوں نے اپنی کوتاہی کا تدارک کیا مگر اس وقت جب ان کے باغ پر عذاب نازل ہوچکا تھا جو اٹھایا نہیں جاسکتا تھا۔ ہوسکتا ہے ان کی یہ تسبیح، اپنی جانوں پر ظلم کرنے کا اقرار، تخفیف گناہ میں کوئی فائدہ دے اور توبہ بن جائے، اس لیے وہ سخت نادم ہوئے۔
11 Mufti Taqi Usmani
kehney lagay : hum apney perwerdigar ki tasbeeh kertay hain , yaqeenan hum zalim thay .