Skip to main content

عَسٰى رَبُّنَاۤ اَنْ يُّبْدِلَـنَا خَيْرًا مِّنْهَاۤ اِنَّاۤ اِلٰى رَبِّنَا رٰغِبُوْنَ

Perhaps
عَسَىٰ
امید ہے کہ
our Lord
رَبُّنَآ
ہمارا رب
[that]
أَن
کہ
will substitute for us
يُبْدِلَنَا
بدل کردے ہم کو
a better
خَيْرًا
بہتر
than it
مِّنْهَآ
اس سے
Indeed we
إِنَّآ
بیشک ہم
to
إِلَىٰ
طرف
our Lord
رَبِّنَا
اپنے رب کی
turn devoutly"
رَٰغِبُونَ
رغبت کرنے والے ہیں

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

بعید نہیں کہ ہمارا رب ہمیں بدلے میں اِس سے بہتر باغ عطا فرمائے، ہم اپنے رب کی طرف رجوع کرتے ہیں"

English Sahih:

Perhaps our Lord will substitute for us [one] better than it. Indeed, we are toward our Lord desirous."

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

بعید نہیں کہ ہمارا رب ہمیں بدلے میں اِس سے بہتر باغ عطا فرمائے، ہم اپنے رب کی طرف رجوع کرتے ہیں"

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

امید ہے ہمیں ہمارا رب اس سے بہتر بدل دے ہم اپنے رب کی طرف رغبت لاتے ہیں

احمد علی Ahmed Ali

شاید ہمارا رب ہمارے لیے اس سے بہتر باغ بدل دے بے شک ہم اپنے رب کی طرف رجوع کرنے والے ہیں

أحسن البيان Ahsanul Bayan

کیا عجب ہے کہ ہمارا رب ہمیں اس سے بہتر بدلہ دے ہم تو اب (١) اپنے رب سے ہی آرزو رکھتے ہیں

٣٢۔١ کہتے ہیں کہ انہوں نے آپس میں عہد کیا کہ اب اگر اللہ نے ہمیں مال دیا تو اپنے باپ کی طرح اس میں سے غربا اور مساکین کا حق ادا کریں گے۔ اسلئے ندامت اور توبہ کے ساتھ رب سے امیدیں بھی وابستہ کیں۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

امید ہے کہ ہمارا پروردگار اس کے بدلے میں ہمیں اس سے بہتر باغ عنایت کرے ہم اپنے پروردگار کی طرف سے رجوع لاتے ہیں

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

کیا عجب ہے کہ ہمارا رب ہمیں اس سے بہتر بدلہ دے دے ہم تو اب اپنے رب سے ہی آرزو رکھتے ہیں

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

امید ہے کہ ہمارا پروردگار ہمیں اس (باغ) کے بدلے اس سے بہتر باغ عطا کر دے ہم اپنے پروردگار کی طرف رجوع کرتے ہیں۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

شائد ہمارا پروردگار ہمیں اس سے بہتر دے دے کہ ہم اس کی طرف رغبت کرنے والے ہیں

طاہر القادری Tahir ul Qadri

امید ہے ہمارا رب ہمیں اس کے بدلہ میں اس سے بہتر دے گا، بے شک ہم اپنے رب کی طرف رجوع کرتے ہیں،