پس انہوں نے (بھی) اپنے رب کے رسول کی نافرمانی کی، سو اللہ نے انہیں نہایت سخت گرفت میں پکڑ لیا،
English Sahih:
And they disobeyed the messenger of their Lord, so He seized them with a seizure exceeding [in severity].
1 Abul A'ala Maududi
ان سب نے اپنے رب کے رسول کی بات نہ مانی تو اُس نے اُن کو بڑی سختی کے ساتھ پکڑا
2 Ahmed Raza Khan
تو انہوں نے اپنے رب کے رسولوں کا حکم نہ مانا تو اس نے انہیں بڑھی چڑھی گرفت سے پکڑا،
3 Ahmed Ali
پس انہوں نے اپنے رب کے رسول کی نافرمانی کی تو الله نے انہیں سخت پکڑ لیا
4 Ahsanul Bayan
اور اپنے رب کے رسول کی نافرمانی کی (بالآخر اللہ نے (بھی) زبردست گرفت میں لیا۔ (۱)
۱۰۔۱یعنی ان کی ایسی گرفت کی جو دوسری قوموں کی گرفت سے زائد یعنی سب میں سخت تر تھی۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
انہوں نے اپنے پروردگار کے پیغمبر کی نافرمانی کی تو خدا نے بھی ان کو بڑا سخت پکڑا
6 Muhammad Junagarhi
اور اپنے رب کے رسول کی نافرمانی کی (بالﺂخر) اللہ نے انہیں (بھی) زبردست گرفت میں لے لیا
7 Muhammad Hussain Najafi
(یعنی) اپنے پروردگار کے رسول(ع) کی نافرمانی کی تو اس (اللہ) نے ان کو حد سے بڑھی ہوئی گرفت میں لے لیا۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
کہ پروردگار کے نمائندہ کی نافرمانی کی تو پروردگار نے انہیں بڑی سختی سے پکڑ لیا
9 Tafsir Jalalayn
انہوں نے اپنے پروردگار کے پیغمبر کی نافرمانی کی تو خدا نے بھی انکو بڑا سخت پکڑا
10 Tafsir as-Saadi
﴿ فَعَصَوْا رَسُولَ رَبِّهِمْ ﴾یہ اسم جنس ہے، یعنی ان تمام قوموں نے اپنے اپنے رسول کو جھٹلایا جو ان کی طرف بھیجا گیا تھا ۔ پس اللہ تعالیٰ نے ان سب کو پکڑ لیا ﴿ أَخْذَةً رَّابِيَةً ﴾ یعنی حد اور مقدار سے بڑھ کر ان کی گرفت کی جس سے وہ تباہ وبرباد ہوگئے۔
11 Mufti Taqi Usmani
kay unhon ney apney perwerdigar kay payghumber ki nafarmani ki thi , iss liye Allah ney unhen sakht pakar mein ley liya .