Skip to main content

وَحُمِلَتِ الْاَرْضُ وَ الْجِبَالُ فَدُكَّتَا دَكَّةً وَّاحِدَةً ۙ

And are lifted
وَحُمِلَتِ
اور اٹھائی جائے گی
the earth
ٱلْأَرْضُ
زمین
and the mountains
وَٱلْجِبَالُ
اور پہاڑ
and crushed
فَدُكَّتَا
تو دونوں توڑ دئیے جائیں گے
(with) a crushing
دَكَّةً
توڑنا
single
وَٰحِدَةً
یکبارگی

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اور زمین اور پہاڑوں کو اٹھا کر ایک ہی چوٹ میں ریزہ ریزہ کر دیا جائے گا

English Sahih:

And the earth and the mountains are lifted and leveled with one blow [i.e., stroke] –

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اور زمین اور پہاڑوں کو اٹھا کر ایک ہی چوٹ میں ریزہ ریزہ کر دیا جائے گا

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور زمین اور پہاڑ اٹھا کر دفعتا ً چُورا کردیے جائیں،

احمد علی Ahmed Ali

اور زمین اور پہاڑ اٹھائے جائیں گے پس وہ دونوں ریزہ ریزہ کر دیئے جائیں گے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

اور زمین اور پہاڑ اٹھا لئے جائیں گے اور ایک ہی چوٹ میں ریزہ ریزہ کر دیئے جائیں گے۔ (۱)

۱٤۔۱یعنی اپنی جگہوں سے اٹھا لیے جائیں گے اور قدرت الہی سے اپنی قرار گاہوں سے ان کو اکھیڑ لیا جائے گا۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور زمین اور پہاڑ دونوں اٹھا لئے جائیں گے۔ پھر ایک بارگی توڑ پھوڑ کر برابر کردیئے جائیں گے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

اور زمین اور پہاڑ اٹھا لیے جائیں گے اور ایک ہی چوٹ میں ریزه ریزه کر دیے جائیں گے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اور زمین اور پہاڑوں کو ایک ہی دفعہ پاش پاش کر دیا جائے گا۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اور زمین اور پہاڑوں کو اکھاڑ کر ٹکرا کر ریزہ ریزہ کردیا جائے گا

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور زمین اور پہاڑ (اپنی جگہوں سے) اٹھا لئے جائیں گے، پھر وہ ایک ہی بار ٹکرا کر ریزہ ریزہ کر دیے جائیں گے،