وَاِنَّهٗ لَحَسْرَةٌ عَلَى الْكٰفِرِيْنَ
And indeed it
وَإِنَّهُۥ
اور بیشک وہ
(is) surely a regret
لَحَسْرَةٌ
البتہ حسرت ہے
upon
عَلَى
پر
the disbelievers
ٱلْكَٰفِرِينَ
کافروں
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
ایسے کافروں کے لیے یقیناً یہ موجب حسرت ہے
English Sahih:
And indeed, it will be [a cause of] regret upon the disbelievers.
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
ایسے کافروں کے لیے یقیناً یہ موجب حسرت ہے
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
اور بیشک وہ کافروں پر حسرت ہے
احمد علی Ahmed Ali
اور بے شک وہ کفار پر باعث حسرت ہے
أحسن البيان Ahsanul Bayan
بیشک (یہ جھٹلانا) کافروں پر حسرت ہے (١)
٥٠۔١ یعنی قیامت والے دن اس پر حسرت کریں گے، کہ کاش ہم نے قرآن کی تکذیب نہ کی ہوتی۔ یا یہ قرآن بجائے خود ان کے لئے حسرت کا باعث ہوگا، جب وہ اہل ایمان کو قرآن کا اجر ملتے ہوئے دیکھیں گے۔
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
نیز یہ کافروں کے لئے (موجب) حسرت ہے
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
بیشک (یہ جھٹلانا) کافروں پر حسرت ہے
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
اور یہ کافروں کیلئے با عثِ حسرت ہے۔
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اور یہ کافرین کے لئے باعث هحسرت ہے
طاہر القادری Tahir ul Qadri
اور واقعی یہ کافروں کے لئے (موجبِ) حسرت ہے،