ان کے لیے تو جہنم کا بچھونا ہوگا اور جہنم ہی کا اوڑھنا یہ ہے وہ جزا جو ہم ظالموں کو دیا کرتے ہیں
2 Ahmed Raza Khan
انہیں آگ ہی بچھونا اور آگ ہی اوڑھنا اور ظالموں کو ہم ایسا ہی بدلہ دیتے ہیں،
3 Ahmed Ali
ان کے لیے دوزخ کا بچھونا اور اوپر سے اوڑھنا ہے اور ہم ظالموں کو ایسی ہی سزا دیا کرتے ہیں
4 Ahsanul Bayan
ان کے لئے آتش دوزخ کا بچھونا ہوگا اور ان کے اوپر (اسی کا) اوڑھنا ہوگا (١) اور ہم ایسے ظالموں کو ایسی ہی سزا دیتے ہیں۔
٤١۔١ غواش غاشیۃ کی جمع ہے ڈھانپ لینے والی۔ یعنی آگ ہی ان کا اوڑھنا ہوگا، یعنی اوپر سے بھی آگ نے ان کو ڈھانپا یعنی گھیرا ہوگا۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
ایسے لوگوں کے لیے (نیچے) بچھونا بھی (آتش) جہنم کا ہوگا اور اوپر سے اوڑھنا بھی (اسی کا) اور ظالموں کو ہم ایسی ہی سزا دیا کرتے ہیں
6 Muhammad Junagarhi
ان کے لئے آتش دوزخ کا بچھونا ہوگا اور ان کے اوپر (اسی کا) اوڑھنا ہوگا اور ہم ایسے ﻇالموں کو ایسی ہی سزا دیتے ہیں
7 Muhammad Hussain Najafi
ان کا بچھونا بھی جہنم کا ہوگا اور اوپر سے اوڑھنا بھی جہنم کا ہم اسی طرح ظالموں کو بدلہ دیتے ہیں۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
ان کے لئے جہّنم ہی کا فرش ہوگا اور ان کے اوپر اسی کا اوڑھنا بھی ہوگا اور ہم اسی طرح ظالموں کو ان کے اعمال کا بدلہ دیا کرتے ہیں
9 Tafsir Jalalayn
ایسے لوگوں کے لیے (نیچے) بچھونا بھی (آتش) جہنم کا ہوگا اور اوپر سے اوڑھنا بھی (اسی کا) اور ظالموں کو ہم ایسی ہی سزا دیا کرتے ہیں۔
10 Tafsir as-Saadi
﴿لَهُم مِّن جَهَنَّمَ مِهَادٌ ﴾ ” ان کے لئے جہنم کا بچھونا ہے“ یعنی ان کے نیچے آگ کے بچھونے ہوں گے ﴿ وَمِن فَوْقِهِمْ غَوَاشٍ﴾” ان کے اوپر سے اوڑھنا“ یعنی عذاب کے بادل ہوں گے جو ان پر چھائے ہوئے ہوں گے ﴿وَكَذَٰلِكَ نَجْزِي الظَّالِمِينَ ﴾” اور اسی طرح ہم بدلہ دیتے ہیں ظالموں کو“ اپنے آپ پر ظلم کرنے والوں کو ہم ان کے جرم کے مطابق جزا دیتے ہیں اور تیرا رب اپنے بندوں پر ظلم نہیں کرتا۔
11 Mufti Taqi Usmani
unn kay liye to dozakh hi ka bichona hai , aur oopper say ussi ka oarhna . aur issi tarah hum zalimon ko unn kay kiye ka badla diya kertay hain .