سو انہیں سخت زلزلہ (کے عذاب) نے آپکڑا پس وہ (ہلاک ہو کر) صبح اپنے گھروں میں اوندھے پڑے رہ گئے،
English Sahih:
So the earthquake seized them, and they became within their home [corpses] fallen prone.
1 Abul A'ala Maududi
آخر کا ر ایک دہلا دینے والی آفت نے اُنہیں آ لیا اور وہ اپنے گھروں میں اوندھے پڑے کے پڑے رہ گئے
2 Ahmed Raza Khan
تو انہیں زلزلے نے ا ٓلیا تو صبح کو اپنے گھروں میں اوندھے پڑے رہ گئے،
3 Ahmed Ali
پس انہیں زلزلہ نے آ پکڑا پھر صبح کو اپنے گھروں میں اوندھے پڑے ہوئے رہ گئے
4 Ahsanul Bayan
پس ان کو زلزلہ نے آپکڑا (١) اور وہ اپنے گھروں میں اوندھے اوندھے پڑے رہ گئے۔
٧٨۔١ یہاں رَجْفَہ،ُ (زلزلے) کا ذکر ہے۔ دوسرے مقام پر صَیْحَۃ،ُ،ُ (چیخ) کا۔ جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ دونوں قسم کا عذاب ان پر آیا۔ اوپر سے سخت چیخ اور نیچے سے زلزلہ۔ ان دونوں عذابوں نے انہیں تہس نہس کرکے رکھ دیا۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
تو ان کو بھونچال نے آ پکڑا اور وہ اپنے گھروں میں اوندھے پڑے رہ گئے
6 Muhammad Junagarhi
پس ان کو زلزلہ نے آپکڑا اور وه اپنے گھروں میں اوندھے کے اوندھے پڑے ره گئے
7 Muhammad Hussain Najafi
پس انہیں زلزلہ نے آپکڑا اور وہ اپنے گھروں میں اوندھے پڑے رہ گئے۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
تو انہیں زلزلہ نے اپنی گرفت میں لے لیاکہ اپنے گھر ہی میں سربہ زانو رہ گئے
9 Tafsir Jalalayn
تو ان کو بھونجال نے پکڑ لیا اور وہ اپنے گھروں میں اوندھے پڑے رہے
10 Tafsir as-Saadi
﴿فَأَخَذَتْهُمُ الرَّجْفَةُ فَأَصْبَحُوا فِي دَارِهِمْ جَاثِمِينَ﴾” پس آپکڑا ان کو زلزلے نے پھر صبح کو رہ گئے اپنے گھروں میں اوندھے پڑے“ وہ اپنے گھٹنوں کے بل اوندھے منہ پڑے رہ گئے۔ اللہ نے ان کو ہلاک کردیا اور ان کی جڑ کاٹ دی۔
11 Mufti Taqi Usmani
nateeja yeh huwa kay unhen zalzalay ney aa-pakra , aur woh apney ghar mein ondhay parray reh gaye .