Skip to main content

وَمَنْ فِى الْاَرْضِ جَمِيْعًا ۙ ثُمَّ يُنْجِيْهِۙ

And whoever
وَمَن
اور اس کو جو
(is) on
فِى
میں ہے
the earth
ٱلْأَرْضِ
زمین
all
جَمِيعًا
سب کے سب کو
then
ثُمَّ
پھر
it (could) save him
يُنجِيهِ
وہ بچا لے اس کو

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اور روئے زمین کے سب لوگوں کو فدیہ میں دیدے اور یہ تدبیر اُسے نجات دلا دے

English Sahih:

And whoever is on earth entirely [so] then it could save him.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اور روئے زمین کے سب لوگوں کو فدیہ میں دیدے اور یہ تدبیر اُسے نجات دلا دے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور جتنے زمین میں ہیں سب پھر یہ بدلہ دنیا اسے بچالے،

احمد علی Ahmed Ali

اوران سب کو جو زمین میں ہیں پھر اپنے آپ کو بچا لے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

اور روئے زمین کے سب لوگوں کو دینا چاہے گا تاکہ یہ اسے نجات دلا دے (١)

١٤۔١ یعنی اولاد، بیوی، بھائی اور خاندان یہ ساری چیزیں انسان کو نہایت عزیز ہوتی ہیں، لیکن قیامت والے دن مجرم چاہے گا کہ اس سے فدیے میں یہ عزیز چیزیں قبول کر لی جائیں اور اسے چھوڑ دیا جائے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور جتنے آدمی زمین میں ہیں (غرض) سب (کچھ دے دے) اور اپنے تئیں عذاب سے چھڑا لے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

اور روئے زمین کے سب لوگوں کو دینا چاہے گا تاکہ یہ اسے نجات دﻻ دے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اور رُوئے زمین کے سب لوگوں کو فدیہ میں دے دے اور پھر یہ (فدیہ) اسے نجات دلا دے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اور روئے زمین کی ساری مخلوقات کو اور اسے نجات دے دی جائے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور جتنے لوگ بھی زمین میں ہیں، سب کے سب (اپنی ذات کے لئے بدلہ کر دے)، پھر یہ (فدیہ) اُسے (اللہ کے عذاب سے) بچا لے،