Skip to main content

وَاللّٰهُ اَنْۢبَتَكُمْ مِّنَ الْاَرْضِ نَبَاتًا ۙ

And Allah
وَٱللَّهُ
اور اللہ نے
has caused you to grow
أَنۢبَتَكُم
اگایا تم کو
from
مِّنَ
سے
the earth
ٱلْأَرْضِ
زمین
(as) a growth
نَبَاتًا
اگانا

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اور اللہ نے تم کو زمین سے عجیب طرح اگایا

English Sahih:

And Allah has caused you to grow from the earth a [progressive] growth.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اور اللہ نے تم کو زمین سے عجیب طرح اگایا

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور اللہ نے تمہیں سبزے کی طرح زمین سے اُگایا

احمد علی Ahmed Ali

اور الله ہی نے تمہیں زمین میں سے ایک خاص طور پر پیدا کیا

أحسن البيان Ahsanul Bayan

اور تم کو زمین سے ایک (خاص) اہتمام سے) اگایا ہے (١)

١٧۔١ یعنی تمہارے باپ آدم علیہ السلام کو، جنہیں مٹی سے بنایا گیا اور پھر اس میں اللہ نے روح پھونکی۔ یا اگر تمام انسانوں کو مخاطب سمجھا جائے، تو مطلب ہوگا کہ تم جس نطفے سے پیدا ہوتے ہو وہ اسی خوراک سے بنتا ہے جو زمین سے حاصل ہوتی ہے، اس اعتبار سے سب کی پیدائش کی اصل زمین ہی قرار پائی ہے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور خدا ہی نے تم کو زمین سے پیدا کیا ہے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

اور تم کو زمین سے ایک (خاص اہتمام سے) اگایا ہے (اور پیدا کیا ہے)

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اور تمہیں خاص طرح زمین سے اگایا ہے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اور اللہ ہی نے تم کو زمین سے پیدا کیا ہے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور اﷲ نے تمہیں زمین سے سبزے کی مانند اُگایا٭، ٭ اَرضی زندگی میں پودوں کی طرح حیاتِ اِنسانی کی اِبتداء اور نشو و نما بھی کیمیائی اور حیاتیاتی مراحل سے گزرتے ہوئے تدریجاً ہوئی، اِسی لئے اِسے اَنبَتَکُم مِّنَ الاَرضِ نَبَاتًا کے بلیغ اِستعارہ کے ذریعے بیان کیا گیا ہے۔