Skip to main content

وَّاَنَّهٗ تَعٰلٰى جَدُّ رَبِّنَا مَا اتَّخَذَ صَاحِبَةً وَّلَا وَلَدًا ۙ

And that He -
وَأَنَّهُۥ
اور بیشک وہ
Exalted is
تَعَٰلَىٰ
بلند ہے
(the) Majesty
جَدُّ
شان
(of) our Lord -
رَبِّنَا
ہمارے رب کی
not
مَا
نہیں
He has taken
ٱتَّخَذَ
بنائی اس نے
a wife
صَٰحِبَةً
کوئی بیوی
and not
وَلَا
اور نہ کوئی
a son
وَلَدًا
بیٹا

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اور یہ کہ "ہمارے رب کی شان بہت اعلیٰ و ارفع ہے، اُس نے کسی کو بیوی یا بیٹا نہیں بنایا ہے"

English Sahih:

And [it teaches] that exalted is the nobleness of our Lord; He has not taken a wife or a son

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اور یہ کہ "ہمارے رب کی شان بہت اعلیٰ و ارفع ہے، اُس نے کسی کو بیوی یا بیٹا نہیں بنایا ہے"

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور یہ کہ ہمارے رب کی شان بہت بلند ہے نہ اس نے عورت اختیار کی اور نہ بچہ

احمد علی Ahmed Ali

اورہمارے رب کی شان بلند ہے نہ اس کی کوئی بیوی ہے اور نہ بیٹا

أحسن البيان Ahsanul Bayan

اور بیشک ہمارے رب کی شان بڑی بلند ہے نہ اس نے کسی کو (اپنی) بیوی بنایا ہے نہ بیٹا (١)

٣۔١ یعنی ہمارے رب کی شان اس سے بہت بلند ہے کہ اس کی اولاد یا بیوی ہو۔ گویا جنوں نے ان مشرکوں کی غلطی کو واضح کیا جو اللہ کی طرف بیوی یا اولاد کی نسبت کرتے تھے، انہوں نے ان دونوں کمزویوں سے رب کی پاکی بیان کی۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور یہ کہ ہمارے پروردگار کی عظمت (شان) بہت بڑی ہے اور وہ نہ بیوی رکھتا ہے نہ اولاد

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

اور بیشک ہمارے رب کی شان بڑی بلند ہے نہ اس نے کسی کو (اپنی) بیوی بنایا ہے نہ بیٹا

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اور یہ کہ ہمارے پروردگار کی شان بہت بلند ہے اس نے (اپنے لئے) نہ کوئی بیوی بنائی ہے اور نہ اولاد۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اور ہمارے رب کی شان بہت بلند ہے اس نے کسی کو اپنی بیوی بنایا ہے نہ بیٹا

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور یہ کہ ہمارے رب کی شان بہت بلند ہے، اس نے نہ کوئی بیوی بنا رکھی ہے اور نہ ہی کوئی اولاد،