Skip to main content

اِنَّهٗ فَكَّرَ وَقَدَّرَۙ

Indeed he
إِنَّهُۥ
بیشک اس نے
thought
فَكَّرَ
سوچا
and plotted
وَقَدَّرَ
اور اندازہ

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اس نے سوچا اور کچھ بات بنانے کی کوشش کی

English Sahih:

Indeed, he thought and deliberated.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اس نے سوچا اور کچھ بات بنانے کی کوشش کی

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

بیشک وہ سوچا اور دل میں کچھ بات ٹھہرائی

احمد علی Ahmed Ali

بے شک اس نے سوچا اور اندازہ لگایا

أحسن البيان Ahsanul Bayan

اس نے غور کرکے تجویز کی (١)

١٨۔١ یعنی قرآن اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا پیغام سن کر، اس نے اس امر پر غور کیا کہ میں اس کا جواب دوں؟ اور اپنے جی میں اس نے وہ تیار کیا۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اس نے فکر کیا اور تجویز کی

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

اس نے غور کرکے تجویز کی

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اس نے سوچا اور ایک بات تجویز کی۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اس نے فکر کی اور اندازہ لگایا

طاہر القادری Tahir ul Qadri

بے شک اس نے سوچ بچار کی اور (دِل میں) ایک تجویز مقرر کر لی،