بَلٰى قٰدِرِيْنَ عَلٰۤى اَنْ نُّسَوِّىَ بَنَانَهٗ
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
ہم تو اس کی انگلیوں کی پور پور تک ٹھیک بنا دینے پر قادر ہیں
English Sahih:
Yes. [We are] Able [even] to proportion his fingertips.
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
ہم تو اس کی انگلیوں کی پور پور تک ٹھیک بنا دینے پر قادر ہیں
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
کیوں نہیں ہم قادر ہیں کہ اس کے پور ٹھیک بنادیں
احمد علی Ahmed Ali
ہاں ہم تو اس پر قادر ہیں کہ اس کی پور پور درست کر دیں
أحسن البيان Ahsanul Bayan
ہاں ضرور کریں گے ہم تو قادر ہیں کہ اس کی پور پور تک درست کر دیں (١)۔
٤۔١ بَنَان (پور پور) جوڑوں، ناخن، لطیف رگوں اور باریک ہڈیوں پر مشتمل ہوتے ہیں۔ جب یہ باریک اور لطیف چیزیں ہم بالکل صحیح صحیح جوڑ دیں گے تو بڑے حصے کو جوڑ دینا ہمارے لئے کیا مشکل ہوگا
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
ضرور کریں گے (اور) ہم اس بات پر قادر ہیں کہ اس کی پور پور درست کردیں
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
ہاں ضرور کریں گے ہم تو قادر ہیں کہ اس کی پور پور تک درست کردیں
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
ہاں ضرور جمع کریں گے ہم اس کی انگلیوں کے پور پور درست کرنے پر قادر ہیں۔
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
یقینا ہم اس بات پر قادر ہیں کہ اس کی انگلیوں کے پور تک درست کرسکیں
طاہر القادری Tahir ul Qadri
کیوں نہیں! ہم تو اس بات پر بھی قادر ہیں کہ اُس کی اُنگلیوں کے ایک ایک جوڑ اور پوروں تک کو درست کر دیں،