اور انہیں وہاں (شرابِ طہور کے) ایسے جام پلائے جائیں گے جن میں زنجبیل کی آمیزش ہوگی،
English Sahih:
And they will be given to drink a cup [of wine] whose mixture is of ginger
1 Abul A'ala Maududi
ان کو وہاں ایسی شراب کے جام پلائے جائیں گے جس میں سونٹھ کی آمیزش ہوگی
2 Ahmed Raza Khan
اور اس میں وہ جام پلائے جائیں گے جس کی ملونی ادرک ہوگی
3 Ahmed Ali
اورانہیں وہاں ایسی شراب کا پیالہ پلایا جائے گا جس میں سونٹھ کی آمیزش ہو گی
4 Ahsanul Bayan
اور انہیں وہاں وہ جام پلائے جائیں گے جن کی آمیزش زنجبیل کی ہوگی (١)
١٧۔١ زَ نْجَبِیْل (سونٹھ، خشک ادرک) کو کہتے ہیں۔ یہ گرم ہوتی ہے اس کی آمیزش سے ایک خوشگوار تلخی پیدا ہو جاتی ہے۔ علاوہ ازیں عربوں کی یہ مرغوب چیز ہے۔ چنانچہ ان کے قہوہ میں بھی زنجبیل شامل ہوتی ہے۔ مطلب یہ ہے کہ جنت میں ایک وہ شراب ہوگی جو ٹھنڈی ہوگی جس میں کافور کی آمیزش ہوگی اور دوسری شراب گرم، جس میں زنجبیل کی ملاوٹ ہوگی۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
اور وہاں ان کو ایسی شراب (بھی) پلائی جائے گی جس میں سونٹھ کی آمیزش ہوگی
6 Muhammad Junagarhi
اور انہیں وہاں وه جام پلائے جائیں گے جن کی آمیزش زنجبیل کی ہوگی
7 Muhammad Hussain Najafi
اور انہیں ایسی شرابِ طہور کے جام پلائے جائیں گے جن میں زنجیل (سونٹھ کے پانی) کی آمیزش ہوگی۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
یہ وہاں ایسے پیالے سے سیراب کئے جائیں گے جس میں زنجبیل کی آمیزش ہوگی
9 Tafsir Jalalayn
اور وہاں ان کو ایسے مشروب پلائے جائیں گے جس میں سونٹھ کی آمیزش ہوگی
10 Tafsir as-Saadi
﴿وَیُسْقَوْنَ فِیْہَا﴾ ” وہاں انہیں پلائی جائے گی۔ “ یعنی جنت میں خالص شراب کے بھرے جام ہوں گے ﴿کَانَ مِزَاجُہَا ﴾ جس میں ملاوٹ ہوگی﴿ زَنْجَبِیْلًا﴾” سونٹھ کی۔“ تاکہ اس کا ذائقہ اور خوشبو دونوں خوش گوار بن جائیں۔
11 Mufti Taqi Usmani
aur wahan unn ko aisa jaam pilaya jaye ga jiss mein soonth mila huwa hoga ,