Skip to main content

قَوَارِيْرَاۡمِنْ فِضَّةٍ قَدَّرُوْهَا تَقْدِيْرًا

Crystal-clear
قَوَارِيرَا۟
شیشے کے
of
مِن
میں سے
silver
فِضَّةٍ
چاندی
They will determine its
قَدَّرُوهَا
اندازے سے بھرا ہوگا ان کو
measure
تَقْدِيرًا
اندازے کے ساتھ

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

شیشے بھی وہ جو چاندی کی قسم کے ہونگے، اور ان کو (منتظمین جنت نے) ٹھیک اندازے کے مطابق بھرا ہوگا

English Sahih:

Clear glasses [made] from silver of which they have determined the measure.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

شیشے بھی وہ جو چاندی کی قسم کے ہونگے، اور ان کو (منتظمین جنت نے) ٹھیک اندازے کے مطابق بھرا ہوگا

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

کیسے شیشے چاندی کے ساقیوں نے انہیں پورے اندازہ پر رکھا ہوگا

احمد علی Ahmed Ali

شینیے بھی چاندی کے شیشے جو ایک خاص اناز پر ڈھالے گئے ہوں گے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

شیشے بھی چاندی کے (١) جن کو (ساقی نے) اندازے سے ناپ رکھا ہوگا (٢)

١٦۔١ یعنی یہ برتن اور آب خورے چاندی اور شیشے سے بنے ہونگے، نہایت نفیس اور نازک۔
١٦۔٢ یعنی ان میں شراب ایسے اندازے سے ڈالی گئی ہوگی کہ جس سے وہ سیراب بھی ہو جائیں، تشنگی محسوس نہ کریں اور برتنوں اور جاموں میں بھی زائد نہ بچی رہے۔ مہمان نوازی کے اس طریقے میں بھی مہمانوں کی عزت افزائی ہی کا اہتمام ہے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور شیشے بھی چاندی کے جو ٹھیک اندازے کے مطابق بنائے گئے ہیں

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

شیشے بھی چاندی کے جن کو (ساقی نے) اندازے سے ناپ رکھا ہوگا

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اور شیشے بھی (کانچ کے نہیں بلکہ) چاندی کی قِسم سے ہوں گے جنہیں (منتظمین نے) پورے اندازے کے مطابق بنایا اور بھرا ہوگا۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

یہ ساغر بھی چاندی ہی کے ہوں گے جنہیں یہ لوگ اپنے پیمانہ کے مطابق بنالیں گے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور شیشے بھی چاندی کے (بنے) ہوں گے جنہیں انہوں نے (ہر ایک کی طلب کے مطابق) ٹھیک ٹھیک اندازہ سے بھرا ہوگا،