Skip to main content

كُلُوْا وَاشْرَبُوْا هَنِيْۤئًا ۢ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ

"Eat
كُلُوا۟
کھاؤ
and drink
وَٱشْرَبُوا۟
اور پیو
(in) satisfaction
هَنِيٓـًٔۢا
مزے سے
for what
بِمَا
بوجہ اس کے
you used
كُنتُمْ
جو تھے تم
(to) do"
تَعْمَلُونَ
تم عمل کرتے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

کھاؤ اور پیو مزے سے اپنے اُن اعمال کے صلے میں جو تم کرتے رہے ہو

English Sahih:

[Being told], "Eat and drink in satisfaction for what you used to do."

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

کھاؤ اور پیو مزے سے اپنے اُن اعمال کے صلے میں جو تم کرتے رہے ہو

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

کھاؤ اور پیو رچتا ہوا اپنے اعمال کا صلہ

احمد علی Ahmed Ali

مزے سے کھاؤ اور پیئو ان کاموں کے بدلے جو تم کرتے رہے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

(اے جنتیو!) کھاؤ پیو مزے سے اپنے کئے ہوئے اعمال کے بدلے۔

٤۳۔۱یہ بطور احسان انہیں کہا جائے گا یعنی جنت کی یہ نعمتیں ان اعمال صالحہ کی وجہ سے تمہیں ملی ہیں جو تم دنیا میں کرتے تھے اس کا مطلب یہ ہے کہ اللہ کی رحمت کے حصول کا ذریعہ جس کی وجہ سے انسان جنت میں داخل ہوگا اعمال صالحہ ہیں۔ جو لوگ عمل صالح کے بغیر اللہ کی رحمت کی امید رکھتے ہیں ان کی مثال ایسے ہے جیسے کوئی زمین میں ہل چلائے اور بیج بوئے بغیر فصل کا امیدوار ہو یا حنظل بوکر خوش ذائقہ پھلوں کی امید رکھے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور جو عمل تم کرتے رہے تھے ان کے بدلے میں مزے سے کھاؤ اور پیو

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

(اے جنتیو!) کھاؤ پیو مزے سےاپنے کیے ہوئے اعمال کے بدلے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

(ان سے کہاجائے گا) مزے سے کھاؤ اور پیو اپنے ان اعمال کے صلے میں جو تم (دنیا میں) کرتے رہے ہو۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اب اطمینان سے کھاؤ پیو ان اعمال کی بنا پر جو تم نے انجام دیئے ہیں

طاہر القادری Tahir ul Qadri

(ان سے کہا جائے گا:) تم خوب مزے سے کھاؤ پیو اُن اَعمالِ (صالحہ) کے عوض جو تم کرتے رہے تھے،