اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ تم (اﷲ کے حضور) جھکو تو وہ نہیں جھکتے،
English Sahih:
And when it is said to them, "Bow [in prayer]," they do not bow.
1 Abul A'ala Maududi
جب اِن سے کہا جاتا ہے کہ (اللہ کے آگے) جھکو تو نہیں جھکتے
2 Ahmed Raza Khan
اور جب ان سے کہا جائے کہ نماز پڑھو تو نہیں پڑھتے،
3 Ahmed Ali
اورجب ان سے کہا جاتا تھا کہ رکوع کرو تورکوع نہ کرتے تھے
4 Ahsanul Bayan
ان سے جب کہا جاتا ہے کہ رکوع کر لو تو نہیں کرتے (١)
٤٨۔١ یعنی جب ان کو نماز پڑھنے کا حکم دیا جاتا ہے، تو نماز نہیں پڑھتے۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ (خدا کے آگے) جھکو تو جھکتے نہیں
6 Muhammad Junagarhi
ان سے جب کہا جاتا ہے کہ رکوع کر لو تو نہیں کرتے
7 Muhammad Hussain Najafi
اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ کہ رکوع کرو تو وہ رکوع نہیں کرتے۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ رکوع کرو تو نہیں کرتے ہیں
9 Tafsir Jalalayn
اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ (خدا کے آگے) جھکو تو جھکتے نہیں واذا قیل لھم ارکعوا لا یرکعون، کہا گیا ہے کہ یہ آیت بنی ثقیف … میں نازل ہوئی، جب کہ ان سے کہا گیا کہ نماز پڑھو، تو انہوں نے کہا ہم جھک نہیں سکتے جھکنا ہمارے لئے مشکل ہے، تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا ” لا خیر فی دین لیس فیہ رکوع و لا سجود “ اور کہا گیا ہے کہ یہ ان سے آخرت میں کہا جائے گا، مگر وہ رکوع و سجدہ پر قادر نہ ہوں گے۔ (فتح القدیر، شوکانی) اکثر مفسرین کے نزدیک یہاں ” رکوع “ کے لغوی معنی یعنی جھکنا اور اطاعت کرنا مراد ہیں، مطلب یہ ہے کہ جب ان سے دنیا میں احکام الٰہیہ کی اطاعت کے لئے کہا جاتا تھا تو یہ اطاعت نہ کرتے تھے، اور بعض حضرات نے رکوع کے اصطلاحی معنی بھی مراد لئے ہیں اور مطلب آیت کا یہ ہے کہ جب ان کو نماز کے لئے بلایا جاتا تھا تو وہ نماز نہیں پڑھتے تھے، رکوع بول کر پوری نماز مراد لی گئی ہے۔ (معارف، روح)
10 Tafsir as-Saadi
...
11 Mufti Taqi Usmani
aur jab inn logon say kaha jata hai kay Allah kay aagay jhuk jao , to yeh jhuktay nahi hain .