پھر وہ اِس (قرآن) کے بعد کس کلام پر ایمان لائیں گے؟،
English Sahih:
Then in what statement after it [i.e., the Quran] will they believe?
1 Abul A'ala Maududi
اب اِس (قرآن) کے بعد اور کونسا کلام ایسا ہو سکتا ہے جس پر یہ ایمان لائیں؟
2 Ahmed Raza Khan
پھر اس کے بعد کون سی بات پر ایمان لائیں گے
3 Ahmed Ali
پس اس کے بعد کس بات پر ایمان لائیں گے
4 Ahsanul Bayan
اب اس قرآن کے بعد کس بات پر ایمان لائیں گے (١)
٥٠۔١ یعنی جب قرآن پر ایمان نہیں لائیں گے تو اس کے بعد اور کون سا کلام ہے جس پر ایمان لائیں گے۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
اب اس کے بعد یہ کون سی بات پر ایمان لائیں گے؟
6 Muhammad Junagarhi
اب اس قرآن کے بعد کس بات پر ایمان ﻻئیں گے؟
7 Muhammad Hussain Najafi
(آخر) وہ لوگ اس (قرآن) کے بعد کس کلام پر ایمان لائیں گے؟
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
آخر یہ لوگ اس کے بعد کس بات پر ایمان لے آئیں گے
9 Tafsir Jalalayn
اب اسکے بعد یہ کون سی بات پر ایمان لائیں گے ؟ فبای حدیث بعدہ یومنون، یعنی جب یہ لوگ قرآن جیسی عجیب و غریب حکمتوں سے پر، واضح دلائل اور سابقہ تمام آسمانی کتابوں کی تصدیق کرنے والی کتاب پر ایمان نہیں لاتے تو پھر کونسی کتاب پر ایمان لائیں گے ؟ حدیث شریف میں ہے کہ جب قاری اس آیت پر پہنچے تو اس کو کہنا چاہیے، آمنا باللہ یعنی ہم اللہ پر ایمان لائے مگر فرائض میں ان الفاظ کے کہنے سے احتراز کرے۔ (معارف ملخصًا) بحمدتم اللہ
10 Tafsir as-Saadi
پس جب انہوں نے اس قرآن کریم کو جھٹلادیا جو علی الاطلاق صدق ویقین کے بلند ترین مرتبے پر ہے ﴿فَبِاَیِّ حَدِیْثٍ بَعْدَہٗ یُؤْمِنُوْنَ﴾ ” تو اس کے بعد وہ کون سی بات پر ایمان لائیں گے؟ “ کیا وہ باطل پر ایمان لائیں گے جو اپنے نام کی مانند ہےجس پر کوئی دلیل تو کجا، کوئی شبہ بھی قائم نہیں ہوتا؟ یا وہ کسی مشرک، کذاب اور کھلے بہتان طراز کے کلام پر ایما لائیں گے؟ پس نور مبین کے بعد گھٹا ٹوپ اندھیروں کے سوا کچھ نہیں رہتا، صدق کے بعد ، جس پر قطعی دلائل و براہین قائم ہوں ، صریح بہتان اور کھلے جھوٹ کے سوا کچھ باقی نہیں بچتا جو صرف اسی شخص کے لائق ہے جس سے یہ مناسبت رکھتا ہے۔ ہلاک ہے ان کے لیے ، وہ کتنے اندھے ہوگئے ہیں ! اور برا ہو ان کا، کس قدر خسارے اور بدبختی کا شکار ہوگئے ہیں! ہم اللہ تعالیٰ سے عفو اور عافیت کا سوال کرتے ہیں ! وہ جواد اور صاحب کرم ہے۔
11 Mufti Taqi Usmani
abb iss kay baad aur kon si baat hai jiss per yeh emaan layen gay-?