(ہم) پھر (کہتے ہیں: اختلاف و انکار) ہرگز (درست) نہیں! وہ عنقریب جان جائیں گے،
English Sahih:
Then, no! They are going to know.
1 Abul A'ala Maududi
ہاں، ہرگز نہیں، عنقریب اِنہیں معلوم ہو جائے گا
2 Ahmed Raza Khan
پھر ہاں ہاں جان جائیں گے
3 Ahmed Ali
پھر ہر گز ایسا نہیں عنقریب وہ جان لیں گے
4 Ahsanul Bayan
پھر بالیقین انہیں بہت جلد معلوم ہو جائے گا (١)
۔١ اللہ تعالٰی اپنی کاریگری اور عظیم قدرت کا تذکرہ فرما رہا ہے تاکہ توحید کی حقیقت ان کے سامنے واضح ہو اور اللہ کا رسول انہیں جس چیز کی دعوت دے رہا تھا، اس پر ایمان لانا ان کے لئے آسان ہو جائے۔