Skip to main content

اِنَّ شَرَّ الدَّوَاۤبِّ عِنْدَ اللّٰهِ الصُّمُّ الْبُكْمُ الَّذِيْنَ لَا يَعْقِلُوْنَ

Indeed
إِنَّ
بیشک
worst
شَرَّ
بدترین
(of) the living creatures
ٱلدَّوَآبِّ
جاندار
near
عِندَ
پاس۔ نزدیک
Allah
ٱللَّهِ
اللہ کے
(are) the deaf
ٱلصُّمُّ
وہ جو بہرے ہیں
the dumb -
ٱلْبُكْمُ
جو گونگے ہیں
those who
ٱلَّذِينَ
وہ لوگ ہیں جو
(do) not
لَا
نہیں
use their intellect
يَعْقِلُونَ
عقل سے کام لیتے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

یقیناً خدا کے نزدیک بدترین قسم کے جانور وہ بہرے گونگے لوگ ہیں جو عقل سے کام نہیں لیتے

English Sahih:

Indeed, the worst of living creatures in the sight of Allah are the deaf and dumb who do not use reason [i.e., the disbelievers].

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

یقیناً خدا کے نزدیک بدترین قسم کے جانور وہ بہرے گونگے لوگ ہیں جو عقل سے کام نہیں لیتے

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

بیشک سب جانوروں میں بدتر اللہ کے نزدیک وہ ہیں جو بہرے گونگے ہیں جن کو عقل نہیں

احمد علی Ahmed Ali

بے شک سب جانوں میں سے بدتر الله کے نزدیک وہی بہرے گونگے ہیں جو نہیں سمجھتے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

بیشک بدترین خلائق اللہ تعالٰی کے نزدیک وہ لوگ ہیں جو بہرے ہیں گونگے ہیں جو کہ (ذرا) نہیں سمجھتے (١)

٢٢۔١ اس بات کو قرآن کریم میں دوسرے مقام پر اس طرح بیان فرمایا ہے۔ (لَهُمْ قُلُوْبٌ لَّا يَفْقَهُوْنَ بِهَا ۡ وَلَهُمْ اَعْيُنٌ لَّا يُبْصِرُوْنَ بِهَا ۡ وَلَهُمْ اٰذَانٌ لَّا يَسْمَعُوْنَ بِهَا ۭاُولٰۗىِٕكَ كَالْاَنْعَامِ بَلْ هُمْ اَضَلُّ اُولٰۗىِٕكَ هُمُ الْغٰفِلُوْنَ) 7۔ الاعراف;179)) ان کے دل ہیں، لیکن ان سے سمجھتے نہیں، ان کی آنکھیں ہیں، لیکن ان سے دیکھتے نہیں اور ان کے کان ہیں لیکن ان سے سنتے نہیں یہ چوپائے کی طرح ہیں، بلکہ ان سے بھی زیادہ گمراہ۔ یہ لوگ (اللہ سے) بےخبر ہیں۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

کچھ شک نہیں کہ خدا کے نزدیک تمام جانداروں سے بدتر بہرے گونگے ہیں جو کچھ نہیں سمجھتے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

بےشک بدترین خلائق اللہ تعالیٰ کے نزدیک وه لوگ ہیں جو بہرے ہیں گونگے ہیں جو کہ (ذرا) نہیں سمجھتے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

بے شک اللہ کے نزدیک سب جانوروں سے بدتر جانور وہ (انسان) ہیں جو بہرے گونگے ہیں جو عقل سے ذرا کام نہیں لیتے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اللہ کے نزدیک بد ترین زمین پر چلنے والے وہ بہرے اور گونگے ہیں جو عقل سے کام نہیں لیتے ہیں

طاہر القادری Tahir ul Qadri

بیشک اللہ کے نزدیک جانداروں میں سب سے بدتر وہی بہرے، گونگے ہیں جو (نہ حق سنتے ہیں، نہ حق کہتے ہیں اور حق کو حق) سمجھتے بھی نہیں ہیں،