١٢۔١ یعنی جو اس میں رغبت کرے، وہ اس سے نصیحت حاصل کرے، اور اسے یاد کرے اور اس پر عمل کرے اور جو اس سے منہ پھیرے، جیسے اشراف قریش نے کیا، تو ان کی فکر کرنے کی ضرورت نہیں۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
پس جو چاہے اسے یاد رکھے
6 Muhammad Junagarhi
جو چاہے اس سے نصیحت لے
7 Muhammad Hussain Najafi
جو چاہے اسے قبول کرے۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
جس کا جی چاہے قبول کرلے
9 Tafsir Jalalayn
پس جو چاہے اسے یاد رکھے
10 Tafsir as-Saadi
جب رشد و ہدایت واضح ہوگئی ﴿فَمَنْ شَاءَ ذَکَرَہٗ﴾ ” تو جو چاہے اس کو یاد رکھے۔ “ یعنی اس پر عمل کرے جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا :﴿ وَقُلِ الْحَقُّ مِن رَّبِّكُمْ فَمَن شَاءَ فَلْيُؤْمِن وَمَن شَاءَ فَلْيَكْفُرْ﴾( لکھف :18؍29) ”اور کہہ دیجئے حق تمہارے رب کی طرف سے ہے، پس جو چاہے ایمان لائے اور جو چاہے انکار کردے۔“