وَاِذَا الْعِشَارُ عُطِّلَتْۖ
And when
وَإِذَا
اور جب
the full-term she-camels
ٱلْعِشَارُ
دس مہینے کی حاملہ اونٹنیاں
(are) left untended;
عُطِّلَتْ
تنہا چھوڑ دی جائیں گی
تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:
اور جب دس مہینے کی حاملہ اونٹنیاں اپنے حال پر چھوڑ دی جائیں گی
English Sahih:
And when full-term she-camels are neglected .
ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi
اور جب دس مہینے کی حاملہ اونٹنیاں اپنے حال پر چھوڑ دی جائیں گی
احمد رضا خان Ahmed Raza Khan
اور جب تھلکی (گابھن) اونٹنیاں چھوٹی پھریں
احمد علی Ahmed Ali
اور جب دس مہینے کی گابھن اونٹنیاں چھوڑ دی جائیں
أحسن البيان Ahsanul Bayan
اور جب دس ماہ کی حاملہ اونٹنیاں چھوڑ دی جائیں گی (١)
٤۔١ جب قیامت برپا ہوگی تو ایسا ہولناک منظر ہوگا کہ اگر کسی کے پاس اس قسم کی حاملہ اور قیمتی اونٹنی بھی ہوگی تو وہ ان کی پرواہ نہیں کرے گا اور چھوڑ دے گا۔
جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry
اور جب بیانے والی اونٹنیاں بےکار ہو جائیں گی
محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi
اور جب دس ماه کی حاملہ اونٹنیاں چھوڑ دی جائیں
محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi
اور جب حاملہ اونٹیاں آوارہ پھریں گی۔
علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
جب عنقریب جننے والی اونٹنیاں معطل کردی جائیں گی
طاہر القادری Tahir ul Qadri
اور جب حاملہ اونٹنیاں بے کار چھوٹی پھریں گی (کوئی ان کا خبر گیر نہ ہوگا)،