جس نے (رحم مادر کے اندر ایک نطفہ میں سے) تجھے پیدا کیا، پھر اس نے تجھے (اعضا سازی کے لئے ابتداءً) درست اور سیدھا کیا، پھر وہ تیری ساخت میں متناسب تبدیلی لایا،
English Sahih:
Who created you, proportioned you, and balanced you?
1 Abul A'ala Maududi
جس نے تجھے پیدا کیا، تجھے نک سک سے درست کیا، تجھے متناسب بنایا
2 Ahmed Raza Khan
جس نے تجھے پیدا کیا پھر ٹھیک بنایا پھر ہموار فرمایا
3 Ahmed Ali
جس نے تجھے پیدا کیا پھر تجھے ٹھیک کیا پھر تجھے برابر کیا
4 Ahsanul Bayan
جس (رب نے) تجھے پیدا کیا (١) پھر ٹھیک ٹھاک کیا (٢) اور پھر درست اور برابر بنایا
٧۔١ یعنی حقیر نطفے سے، جب کہ اس کے پہلے تیرا وجود نہیں تھا۔ ٧۔٢ یعنی تجھے ایک کامل انسان بنا دیا، تو سنتا ہے، دیکھتا ہے اور عقل فہم رکھتا ہے۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
(وہی تو ہے) جس نے تجھے بنایا اور (تیرے اعضا کو) ٹھیک کیا اور (تیرے قامت کو) معتدل رکھا
6 Muhammad Junagarhi
جس (رب نے) تجھے پیدا کیا، پھر ٹھیک ٹھاک کیا، پھر (درست اور) برابر بنایا
7 Muhammad Hussain Najafi
جس نے تجھے پیدا کیا پھر (تیرے اعضاء کو) درست بنایا (اور) پھر تجھے متناسب بنایا۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اس نے تجھے پیدا کیا ہے اور پھر برابر کرکے متوازن بنایا ہے
9 Tafsir Jalalayn
(وہی تو ہے) جس نے تجھے بنایا اور (تیرے اعضا کو) ٹھیک کیا اور (تیرے قامت کو) معتدل رکھا