اے انسان! تو اپنے رب تک پہنچنے میں سخت مشقتیں برداشت کرتا ہے بالآخر تجھے اسی سے جا ملنا ہے،
English Sahih:
O mankind, indeed you are laboring toward your Lord with [great] exertion and will meet it.
1 Abul A'ala Maududi
اے انسان، تو کشاں کشاں اپنے رب کی طرف چلا جا رہا ہے، اور اُس سے ملنے والا ہے
2 Ahmed Raza Khan
اے آدمی! بیشک تجھے اپنے رب کی طرف ضرور دوڑنا ہے پھر اس سے ملنا
3 Ahmed Ali
اے انسان تو اپنے رب کے پاس پہنچنے تک کام میں کوشش کر رہا ہے پھر اس سے جا ملے گا
4 Ahsanul Bayan
اے انسان! تو نے اپنے رب سے ملنے تک یہ کوشش اور تمام کام اور محنتیں کر کے اس سے ملاقات کرنے والا ہے۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
اے انسان! تو اپنے پروردگار کی طرف (پہنچنے میں) خوب کوشِش کرتا ہے سو اس سے جا ملے گا
6 Muhammad Junagarhi
اے انسان! تو اپنے رب سے ملنے تک یہ کوشش اور تمام کام اور محنتیں کرکے اس سے ملاقات کرنے واﻻ ہے
7 Muhammad Hussain Najafi
اے انسان! تو کشاں کشاں اپنے پروردگار کی طرف (کھنچا چلا) جا رہا ہے اور اس کی بارگاہ میں حاضر ہو نے والا ہے۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اے انسان تو اپنے پروردگار کی طرف جانے کی کوشش کررہا ہے تو ایک دن اس کا سامنا کرے گا
9 Tafsir Jalalayn
اے انسان تو اپنے پروردگار کی طرف (پہنچنے میں) خوب کوشش کرتا ہے سو اس سے جا ملے گا انک کا دح کدح کے معنی کسی کام میں پوری جدوجہد اور توانائی صرف کرنے کے ہیں اور الی ربک کا مطلب ہے الی لقاء ربک یعنی ساری تگ و دو اور دوڑ دھوپ صرف دنیوی زندگی تک محدود ہے، لیکن حقیقت اور واقعہ یہ ہے کہ شعوری یا غیر شعوری طور پر اپنے رب کی طرف جا رہا ہے وہی انسان کی منزل اور ٹھکانہ ہے۔
10 Tafsir as-Saadi
...
11 Mufti Taqi Usmani
aey insan ! tu apney perwerdigar kay paas phonchney tak musalsal kissi mehnat mein laga rahey ga , yahan tak kay uss say jaa milay ga .