Skip to main content

وَشَاهِدٍ وَّمَشْهُوْدٍۗ

And (the) witness
وَشَاهِدٍ
اور حاضر ہونے والی
and what is witnessed
وَمَشْهُودٍ
اور حاضر کیے ہوئے کی

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اور دیکھنے والے کی اور دیکھی جانے والی چیز کی

English Sahih:

And [by] the witness and what is witnessed,

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اور دیکھنے والے کی اور دیکھی جانے والی چیز کی

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور اس دن کی جو گواہ ہے اور اس دن کی جس میں حاضر ہوتے ہیں

احمد علی Ahmed Ali

اور اس دن کی جو حاضر ہوتا ہے اور اس کی جس کے پاس حاضر ہوتے ہیں

أحسن البيان Ahsanul Bayan

حاضر ہونے والے اور حاضر کئے گئے کی قسم (١)

٣۔١ شَاھْدٍ اور مَشْھُوْدِ کی تفسیر میں بہت اختلاف ہے، امام شوکانی نے احادیث و آثار کی بنیاد پر کہا ہے کہ شاہد سے مراد جمعہ کا دن ہے، اس دن جس نے جو بھی عمل کیا ہوگا یہ قیامت کے دن اس کی گواہی دے گا، اور مشہود سے عرفہ (٩ ذوالحجہ) کا دن ہے جہاں لوگ حج کے لئے جمع اور حاضر ہوتے ہیں۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور حاضر ہونے والے کی اور جو اس کے پاس حاضر کیا جائے اسکی

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

حاضر ہونے والے اور حاضر کئے گئے کی قسم!

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اور گواہ کی قَسم اور اس چیز کی جس کی گواہی دی جائے گی۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اور گواہ اور جس کی گواہی دی جائے گی اس کی قسم

طاہر القادری Tahir ul Qadri

جو (اس دن) حاضر ہوگا اس کی قَسم اور جو کچھ حاضر کیا جائے گا اس کی قَسم،