کوئی شخص ایسا نہیں جس پر ایک نگہبان (مقرر) نہیں ہے،
English Sahih:
There is no soul but that it has over it a protector.
1 Abul A'ala Maududi
کوئی جان ایسی نہیں ہے جس کے اوپر کوئی نگہبان نہ ہو
2 Ahmed Raza Khan
کوئی جان نہیں جس پر نگہبان نہ ہو
3 Ahmed Ali
ایسی کوئی بھی جان نہیں کہ جس پر ایک محافظ مقرر نہ ہو
4 Ahsanul Bayan
کوئی ایسا نہیں جس پر نہگبان فرشتہ نہ ہو (١)
٤۔١ یعنی ہر نفس پر اللہ کی طرف سے فرشتے مقرر ہیں جو اس کے اچھے یا برے سارے اعمال لکھتے ہیں۔ بعض کہتے ہیں کہ یہ انسانوں کی حفاطت کرنے والے فرشتے ہیں۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
کہ کوئی متنفس نہیں جس پر نگہبان مقرر نہیں
6 Muhammad Junagarhi
کوئی ایسا نہیں جس پر نگہبان فرشتہ نہ ہو
7 Muhammad Hussain Najafi
کوئی متنفس ایسا نہیں ہے جس پرکوئی نگہبان نہ ہو۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
کوئی نفس ایسا نہیں ہے جس کے اوپر نگراں نہ معین کیا گیا ہو
9 Tafsir Jalalayn
کہ کوئی متنفس نہیں جس پر نگہبان مقرر نہیں ان کل نفس لما علیھا حافظ یعنی ہر نفس پر اللہ کی طرف سے محافظ اور نگران مقرر ہیں اور وہ فرشتے ہیں جیسا کہ سورة رعد کی آیت 11 سے معلوم ہوتا ہے اور بع مفسرین نے حافظ سے مراد خود اللہ تعالیٰ کو لیا ہے۔
10 Tafsir as-Saadi
...
11 Mufti Taqi Usmani
kay koi jaan aesi nahi hai jiss ki koi nigrani kernay wala mojood naa ho .