Skip to main content

وَالَّذِىْ قَدَّرَ فَهَدٰى ۖ

And the One Who
وَٱلَّذِى
اور وہ ذات
measured
قَدَّرَ
جس نے انداز کیا/ تقدیر بنائی
then guided
فَهَدَىٰ
پھر ہدایت بخشی

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

جس نے تقدیر بنائی پھر راہ دکھائی

English Sahih:

And who destined and [then] guided

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

جس نے تقدیر بنائی پھر راہ دکھائی

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور جس نے اندازہ پر رکھ کر راہ دی

احمد علی Ahmed Ali

اور جس نے اندازہ ٹھہرایا پھر راہ دکھائی

أحسن البيان Ahsanul Bayan

اور جس نے (ٹھیک ٹھاک) اندازہ کیا اور پھر راہ دکھائی (١)

٣۔١ یعنی نیکی اور بدی کی، ضروریات زندگی، اشیا کی جنسوں کی، ان کی انواع و صفات اور خصوصیات کا اندازہ فرما کر انسان کی بھی ان کی طرف رہنمائی فرما دی تاکہ انسان ان سے استفادہ حاصل کرے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

اور جس نے (اس کا) اندازہ ٹہرایا (پھر اس کو) رستہ بتایا

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

اور جس نے (ٹھیک ٹھاک) اندازه کیا اور پھر راه دکھائی

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

جس نے تقدیر مقرر کی (ہر چیز کا اندازہ مقرر کیا) اور (سیدھی) راہ دکھائی۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

جس نے تقدیر معین کی ہے اور پھر ہدایت دی ہے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور جس نے (ہر ہر چیز کے لئے) قانون مقرر کیا پھر (اسے اپنے اپنے نظام کے مطابق رہنے اور چلنے کا) راستہ بتایا،