Skip to main content

اِلَّا مَا شَاۤءَ اللّٰهُۗ اِنَّهٗ يَعْلَمُ الْجَهْرَ وَمَا يَخْفٰىۗ

Except
إِلَّا
مگر
what
مَا
جو
wills
شَآءَ
چاہا
Allah
ٱللَّهُۚ
اللہ نے
Indeed, He
إِنَّهُۥ
بیشک وہ
knows
يَعْلَمُ
وہ جانتا ہے
the manifest
ٱلْجَهْرَ
ظاہر کو
and what
وَمَا
اور جو
is hidden
يَخْفَىٰ
پوشیدہ ہے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

سوائے اُس کے جو اللہ چاہے، وہ ظاہر کو بھی جانتا ہے اور جو کچھ پوشیدہ ہے اُس کو بھی

English Sahih:

Except what Allah should will. Indeed, He knows what is declared and what is hidden.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

سوائے اُس کے جو اللہ چاہے، وہ ظاہر کو بھی جانتا ہے اور جو کچھ پوشیدہ ہے اُس کو بھی

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

مگر جو اللہ چاہے بیشک وہ جانتا ہے ہر کھلے اور چھپے کو،

احمد علی Ahmed Ali

مگر جو الله چاہے بے شک وہ ہرظاہر اور چھپی بات کو جانتا ہے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

مگر جو کچھ اللہ چاہے، وہ ظاہر اور پوشیدہ کو جانتا ہے۔ (۱)

۷۔۱یہ بھی عام ہے جہر قرآن کا وہ حصہ ہے جسے رسول اللہ یاد کرلیں اور جو آپ کے سینے سے محو کر دیا جائے وہ مخفی ہے۔ خفی چھپ کر عمل کرے اور جہر ظاہر ان سب کو اللہ جانتا ہے۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

مگر جو خدا چاہے۔ وہ کھلی بات کو بھی جانتا ہے اور چھپی کو بھی

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

مگر جو کچھ اللہ چاہے۔ وه ﻇاہر اور پوشیده کو جانتا ہے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

مگر جو اللہ چاہے (بھلا دے) بےشک وہ ظاہر کو بھی جانتا ہے اور اس کو بھی جو چھپا ہوا ہے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

مگر یہ کہ خدا ہی چاہے کہ وہ ہر ظاہر اور مخفی رہنے والی چیز کو جانتا ہے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

مگر جو اﷲ چاہے، بیشک وہ جہر اور خفی (یعنی ظاہر و پوشیدہ اور بلند و آہستہ) سب باتوں کو جانتا ہے،