Skip to main content

وَنُيَسِّرُكَ لِلْيُسْرٰى ۖ

And We will ease you
وَنُيَسِّرُكَ
اور ہم آسان کر رہے ہیں تجھ کو/ تیرے لئے
to the ease
لِلْيُسْرَىٰ
واسطے آسانی کے

تفسیر کمالین شرح اردو تفسیر جلالین:

اور ہم تمہیں آسان طریقے کی سہولت دیتے ہیں

English Sahih:

And We will ease you toward ease.

ابوالاعلی مودودی Abul A'ala Maududi

اور ہم تمہیں آسان طریقے کی سہولت دیتے ہیں

احمد رضا خان Ahmed Raza Khan

اور ہم تمہارے لیے آسانی کا سامان کردیں گے

احمد علی Ahmed Ali

اور ہم آپ کو آسان شریعت کے سمجھنے کی توفیق دیں گے

أحسن البيان Ahsanul Bayan

ہم آپ کیلئے آسانی پیدا کر دیں گے (١)

٨۔١ یہ بھی عام ہے۔ ہم آپ پر وحی آسان کر دیں گے تاکہ اس کو یاد کرنا اور اس پر عمل کرنا آسان ہو جائے ہم آپ کے اس طریقے سے رہنمائی کریں گے جو آسان ہوگا، ہم جنت والا عمل آپ کے لئے آسان کر دیں گے۔ ہم آپ کے لیے ایسے اقوال وافعال آسان کر دیں گے جن میں خیر ہو اور ہم آپ کے لیے ایسی شریعت مقرر کریں گے جو سہل، مستقیم، اور معتدل ہوگی جس میں کوئی کجی، عسر اور تنگی نہیں ہوگی۔

جالندہری Fateh Muhammad Jalandhry

ہم تم کو آسان طریقے کی توفیق دیں گے

محمد جوناگڑھی Muhammad Junagarhi

ہم آپ کے لئے آسانی پیدا کر دیں گے

محمد حسین نجفی Muhammad Hussain Najafi

اور ہم آپ(ص) کو آسان (شریعت) کی سہولت دیں گے۔

علامہ جوادی Syed Zeeshan Haitemer Jawadi

اور ہم تم کو آسان راستہ کی توفیق دیں گے

طاہر القادری Tahir ul Qadri

اور ہم آپ کو اس آسان (شریعت پر عمل پیرا ہونے) کے لئے (بھی) سہولت فراہم فرمائیں گے،