اور ہم آپ کو اس آسان (شریعت پر عمل پیرا ہونے) کے لئے (بھی) سہولت فراہم فرمائیں گے،
English Sahih:
And We will ease you toward ease.
1 Abul A'ala Maududi
اور ہم تمہیں آسان طریقے کی سہولت دیتے ہیں
2 Ahmed Raza Khan
اور ہم تمہارے لیے آسانی کا سامان کردیں گے
3 Ahmed Ali
اور ہم آپ کو آسان شریعت کے سمجھنے کی توفیق دیں گے
4 Ahsanul Bayan
ہم آپ کیلئے آسانی پیدا کر دیں گے (١)
٨۔١ یہ بھی عام ہے۔ ہم آپ پر وحی آسان کر دیں گے تاکہ اس کو یاد کرنا اور اس پر عمل کرنا آسان ہو جائے ہم آپ کے اس طریقے سے رہنمائی کریں گے جو آسان ہوگا، ہم جنت والا عمل آپ کے لئے آسان کر دیں گے۔ ہم آپ کے لیے ایسے اقوال وافعال آسان کر دیں گے جن میں خیر ہو اور ہم آپ کے لیے ایسی شریعت مقرر کریں گے جو سہل، مستقیم، اور معتدل ہوگی جس میں کوئی کجی، عسر اور تنگی نہیں ہوگی۔
5 Fateh Muhammad Jalandhry
ہم تم کو آسان طریقے کی توفیق دیں گے
6 Muhammad Junagarhi
ہم آپ کے لئے آسانی پیدا کر دیں گے
7 Muhammad Hussain Najafi
اور ہم آپ(ص) کو آسان (شریعت) کی سہولت دیں گے۔
8 Syed Zeeshan Haitemer Jawadi
اور ہم تم کو آسان راستہ کی توفیق دیں گے
9 Tafsir Jalalayn
ہم تم کو آسان طریقے کی توفیق دیں گے ونیسرک للیسریٰ یہ عام ہے مثلاً ہم آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر وحی آسان کردیں گے تاکہ اس کو یاد کرنا اور اس پر عمل کرنا آسان ہوجائے، ہم آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اس طریقہ کی طرف رہنمائی کریں گے جو آسان ہوگا، ہم آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لئے ایسی شریعت مقرر کریں گے جو سہل، مستقیم اور معتدل ہوگی، جس میں کوئی کمی اور عسر اور تنگی نہیں ہوگی، وغیرہ۔
10 Tafsir as-Saadi
﴿وَنُیَسِّرُکَ لِلْیُسْرٰی﴾ یہ ایک اور خوشخبری ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو آپکے تمام امور میں آسانی مہیا فرمائے گا اور آپ کے دین اور شریعت کو آسان بنائے گا۔
11 Mufti Taqi Usmani
aur hum tumhen aasaan shariyat ( per chalney kay liye ) sahoolat den gay .